پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے، ایک اور گارمنٹس ورکر کی موت

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 13, 2023
in اخبارجہاں
0
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہرے، ایک اور گارمنٹس ورکر کی موت
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ڈھاکہ (یو این آئی)بنگلہ دیش میں گارمنٹس کے شعبے سے وابستہ سیکڑوں ورکز نے اتوار کو ریلی نکالی اور دی جانے والی تنخواہ کو بہت کم قراردیتے ہوئے منصفانہ اجرت کا مطالبہ کیا جب کہ پرتشدد مظاہروں کے دوران مرنے والے شہریوں کی تعداد چار ہو گئی۔ ڈان میں شائع رپورٹ کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں دارالحکومت ڈھاکا کے شمال میں واقع شہر غازی پور میں افسران کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والا گارمنٹ ورکر 42 سالہ جلال الدین دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس حکام کے مطابق اس کی موت کے ساتھ احتجاج کے دوران جان کی بازی ہارنے ہونے والوں کی تعداد چار ہو گئی ہے ۔ایک پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ اس کی موت ڈھاکا میڈیکل کالج ہسپتال میں ہوئی، وہ کئی دن پہلے احتجاج کے دوران زخمی ہوا تھا، جلال الدین کے بہنوئی رضا الکریم نے صحافیوں کو بتایا کہ متوفی کے پیٹ میں شاٹ گن کی گولی لگی تھی، اسے علاج کے لیے ڈھاکہ منتقل کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ اتوار کی صبح ڈھاکا کے شمالی شہر میرپور میں کم از کم 9 فیکٹریاں بند کردی گئیں جب کہ 10 ہزار سے زیادہ ورکرز نے کام کرنا چھوڑ دیا۔
پولیس انسپکٹر مسعود سرکار نے اصرار کیا کہ ان میں سے تقریباً 500 مزدوروں نے کم از کم اجرت میں اضافے کے لیے احتجاج کے طور پر ایک سڑک بلاک کرنے کی کوشش کی، تاہم اس دوران کوئی پر تشدد کارروائی نہیں ہوئی۔ورکرز یونینز نے حکومت پر مظاہرین کے خلاف کریک ڈااون کرنے اور اس کے نچلی سطح کے منتظمین کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔نیشنل گارمنٹ ورکرز فیڈریشن کے رہنما امیر الحق امین نے کہا کہ کئی مظاہرین روپوش ہو گئے ہیں۔ٹااون پولیس ترجمان نے بتایا کہ احتجاج شروع ہونے کے بعد سے غازی پور میں کئی منتظمین سمیت کم از کم 122 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز بنگلہ دیش کی گارمنٹس مینوفیکچررز نے ہفتے کو 150 فیکٹریوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا تھا جب کہ پولیس نے کم از کم اجرت بڑھانے کے مطالبے کے حق میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے سلسلے میں 11 ہزار ورکرز کے خلاف مقدمات درج کردیے تھے ۔بنگلہ دیش کی 3 ہزار 500 گارمنٹس فیکٹریاں اس کی سالانہ برآمدات 55 ارب ڈالر کا تقریباً 85 فیصد فراہم کرتی ہیں، یہ فیکڑیاں لیوائز، زارا، ایچ اینڈ ایم سمیت دنیا کے کئی اعلیٰ برانڈز کو مصنوعات سپلائی کرتی ہیں لیکن اس شعبے کے 40 لاکھ مزدور کسمپرسی کے حالات کا شکار ہیں جن میں سے زیادہ تر ملازمین خواتین ہیں جب کہ زیادہ تر ورکرز کی ماہانہ تنخواہ 8 ہزار 300 ٹکا (75 ڈالر) ہے ۔7 نومبر کو حکومت کے مقرر کردہ پینل نے سیکٹر کی اجرت میں 56.25 فیصد اضافہ کرکے 12 ہزار 500 ٹکا کردی تھی، گارمنٹس ورکرز نے اس اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کم از کم اجرت 23 ہزار ٹکا مقرر کرنے کا مطالبہ کیا۔

Tags: بنگلہ دیشڈھاکاگارمنٹس ورکرمظاہرے
ShareTweetSend
Previous Post

اسرائیل کی بمباری سے اب تک 60 سے زائد مساجد شہید

Next Post

فلسطینی عوام اپنے ملک کی آزادی کیلئے جنگ لڑرہے ہیں:مولانا ارشدمدنی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حجاب اسلام کا بنیادی ولازمی حصہ:مولانا ارشد مدنی

فلسطینی عوام اپنے ملک کی آزادی کیلئے جنگ لڑرہے ہیں:مولانا ارشدمدنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In