غزہ میں7اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طورپر 60 سے زائد مساجد کو ’تباہ‘ کر دیا گیا ہے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیلی طیارے نے محصور علاقے کے شمالی حصے میں غزہ شہر کے صابرہ محلے میں واقع مسجد السلام پر بمباری کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ السلام مسجد کی تباہی سے 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں تباہ ہونے والی مساجد کی کل تعداد 60 سے زائد ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت عبادت گاہیں ثقافتی ملکیت کے طور پر تحفظ کے لیے اہل ہیں لیکن اسرائیلی افواج کی درندگی کی زد میں نہ صرف یہ مسجدیں آتی رہی ہیں،بلکہ انہوں نے چرچ کو بھی نشانہ بنایا ہے۔