پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن دیارِ ملت

انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے عہدیداروں کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل مکمل

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 11, 2024
in دیارِ ملت
0
انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے عہدیداروں کے انتخاب کیلئے ووٹنگ  کا عمل مکمل
0
SHARES
39
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

مقابلہ سلمان خورشیداور ڈاکٹرماجد احمد ٹالیکوٹی کے درمیان متوقع

نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر (آئی آئی سی سی) کے 11اگست کو ہونے والے انتخابات اراکین نے جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ میں حصہ لیا ایک اندازے کے مطابق 1662 ووٹ ڈالےگئے ہیں۔ جب کہ بارش کے سبب ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹہ کا اضافہ کیا گیا اور اب سات بجے تک ووٹنگ ہوئی۔ پوسٹل بیلیٹ سے ووٹ پہلے ہی ہوچکا تھا جب کہ ای ووٹنگ کی تاریخ 9اور10اگست تھی۔
تمام پینل کے شامیانے تھے جہاں رضاکار اور امیدوار اراکین ووٹ دینے کی اپیل کر رہے تھے، بہت سے امیدوار فرداًفرداً اراکین سے ملاقات کرکے ووٹ دینے کی گزارش کررہے تھے۔ سخت امس کے باوجود لوگوں کی بھیڑ کافی تھی۔ ووٹنگ کے لئے سیکورٹی کا انتطام سخت تھا۔ ووٹ ڈالنے والوں نے کہا کہ اس طرح سخت سیکورٹی کا انتظام کسی بھی الیکشن میں بھی نہیں ہوتا۔سارے امیدوار اپنی کامیابی کے تئیں پرامید تھے۔


سراج قریشی کے پینل میں صدرکے عہدے کے امیدوار اور معروف و مشہور کینسر سرجن ڈاکٹر ماجد احمد ٹالیکوٹی نے اپنی کامیابی کے تئیں امیدکا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہماری ٹیم نے ہر طبقے کے اراکین سے رابطہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ تمام طبقوں کی میری ٹیم کو حمایت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ میں الزام تراشی کے بجائے شروع سے ہی تعلیم و ترقی، صحت اور سنٹر کے فیوچر پلان ایجنڈے پر الیکشن مہم چلائی ہے۔ امیدہے کہ اراکین میری مثبت سوچ کی قدر کریں گے۔


ڈاکٹر ماجداحمد ٹالیکوٹی کے صدارتی امیدوار کے ساتھ نائب صدر کے عہدے کے امیدوار کلیم الحفیظ ہیں۔ جب کہ بورڈ آف ٹرسٹیز کے امیدواروں میں سراج قریشی، حافظ مطلوب کریم، جمشید زیدی، ایم اے ابراہیمی، محمد ارشاد احمد، محمد یوسف، سرتاج علی شامل ہیں۔ مجلس عاملہ کے امیدواروں میں عارف حسین، محمد ہدایت اللہ،سلمان وارث اور ثمر قریشی(سراج قریشی کے بیٹے) شامل ہیں۔
دوسرے پینل سلمان خورشید کی ہے جس میں سلمان خورشید صدر کے عہدے انتخاب لڑ رہے ہیں، نائب صدر کے لئے محمدفرقان ہیں، بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے ابوذر حسین خاں،آصف جاہ، فرخ ناز، ڈاکٹر نجیب اختر،صفیہ بیگم، شہزاد محمد خاں، سکندر حیات اور مجلس عاملہ کے امیداوروں میں محمد اعظم بیگ، جلیل احمد، شاہانہ بیگم اور شاہد علی خاں شامل ہیں۔
کانگریس کے وابستہ اسلامک سنٹر کے اراکین سلمان خورشید کی فتح کے تئیں کافی پرامید نظر آئے۔ ان کا خیال ہے کہ وہ ڈاکٹر کے ماجد احمد کے خلاف ووٹ پولرائز کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں وہ اس الیکشن کو انڈیا الائنس بنام این ڈی اے دیکھ رہے ہیں۔


تیسرے پینل ابرار احمد کا ہے جس میں صدر کے ابرار احمد انتخابی میدان میں ہیں اور نائب صدر کے لئے احمد رضا ہیں، بورڈ آف ٹرسٹیز کے لئے فصیح اللہ خاں، اقبال محمد خاں، محمد فرید، محمد شمیم،قمر احمد سابق آئی پی ایس اور ساجد علی ہیں۔ مجلس عاملہ کے امیدواروں میں ایم اخلاق خاں، ڈاکٹر معراج حسین، ایس گلنار مرز ا اور ایم شہزاد انصاری شامل ہیں۔
چوتھا آصف حبیب کا ہے۔پانچواں پینل سابق آئی اے ایس افسر افضل امان اللہ کا ہے۔ جس میں صد ر کے عہدے کے امیدوار افضل امان اللہ ہیں جب کہ نائب صدر بدرالدین خاں ہیں،بورڈ آف ٹرسٹیز میں اطہر ضیا، کمال فاروقی، سیف الاسلام، سکندر حیات خاں، سہیل رفعت ہیں۔ مجلس عاملہ امیدواروں میں مسرور علی قریشی ہیں۔سارے پینل والے اپنی جیت تئیں پرامید ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے کافی محنت کی ہے اور اراکین کی محبت ہمیں ضرور ملے گی۔اس کے علاوہ آزاد امیداروں میں نائب صدرکے امیدوار مدثر حیات،محمد شہزاد بورڈٹرسٹیز کے لئے سپریم کورٹ کی معروف وکیل ستیہ صدیقی شامل ہیں۔دونو ں کو اپنا اپنا الیکشن جیتنے کی امید ہے۔

بعض خبروں میں دعویٰ کیاجارہاہے کہ انڈیا اسلامی کلچرل سینٹر کے انتخاب میں اس بار ہندو رائے دہندگان کاکردار کافی اہم ہو سکتا ہے۔ انتخاب میں کل 2054 میں رائے دہندگان کو قسمت آزمانا تھا۔ان میں سے280 رائے دہندگان ہندوہیں۔ آج انتخابات کے بعد انتخاب کا نتیجہ 14 اگست کو آئے گا۔ ۔

Tags: آئی آئی سی سیالیکشن مہمانڈیا اسلامک کلچرل سنٹرڈاکٹرماجد احمد ٹالیکوٹیسلمان خورشید
ShareTweetSend
Previous Post

نٹور سنگھ 93 سال کی عمر میں انتقال

Next Post

قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے پابند عہد:ڈاکٹر شمس اقبال

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے پابند عہد:ڈاکٹر شمس اقبال

قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے پابند عہد:ڈاکٹر شمس اقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In