پیر, اکتوبر 27, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

مدھیہ پردیش کی تمام 230 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل جاری

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 17, 2023
in خاص خبریں
0
مدھیہ پردیش کی تمام 230 سیٹوں پر ووٹنگ کا عمل جاری

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان ووٹ ڈالنے کے بعد

0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھوپال (یو این آئی) جمہوریت کے سب سے بڑے تہوار کے تحت، سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان تمام 230 حلقوں میں واقع 64 ہزار 626 پولنگ اسٹیشنوں پر آج صبح 7 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی۔ نکسل متاثرہ علاقوں میں واقع پولنگ اسٹیشنوں پر دن میں 3 بجے تک ووٹنگ کی جاسکتی ہے اور باقی تمام پولنگ اسٹیشنوں پر شام 6 بجے تک ووٹنگ جاری رہے گی۔ووٹروں کے جوش و خروش کے درمیان ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے شروع ہوا۔ اس سے پہلے ریاست بھر کے پولنگ اسٹیشنوں پر الیکشن کمیشن کے نمائندوں کے ذریعہ ماک پول کا عمل کیا گیا تھا۔ صبح ساڑھے 6 بجے سے ہی گلابی سردی کے درمیان بھی مارننگ واک کرنے آنے والے لوگوں کی ووٹ ڈالنے کے لئے قطاریں لگنا شروع ہوگئی تھیں۔ خاص بات یہ ہے کہ ان میں خواتین کی تعداد زیادہ تھی۔
ریاست کے پانچ کروڑ 60 لاکھ سے زیادہ ووٹر 65 ہزار پانچ سو سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں پر اپنے شناختی کارڈ کے ساتھ ووٹ ڈال سکیں گے۔ سبھی ووٹروں سے ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ اسمبلی انتخابات میں کل 2533 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 2280 مرد، 252 خواتین اور ایک دیگر (تھرڈ جینڈر) امیدوار شامل ہیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کل 2533 امیدواروں میں سے بی جے پی اور کانگریس کے 230، بی ایس پی کے 181، ایس پی کے 71 اور 1166 آزاد امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ووٹرز کی کل تعداد پانچ کروڑ 60 لاکھ 58 ہزار سے زائد ہے جس میں دو کروڑ 87 لاکھ 82 ہزار سے زائد مرد اور دو کروڑ 71 لاکھ 99 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔ دیگر ووٹرز یعنی تیسری جنس کے ووٹروں کی تعداد 1292 ہے۔
پندرہویں اسمبلی کی تشکیل کے لیے 2018 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت (216 نشستیں) نہیں ملی تھیں۔ اس وقت کانگریس 114 سیٹوں کے ساتھ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری تھی اور دیگر پارٹیوں کے ساتھ مل کر اس نے 15 سال بعد دسمبر 2018 میں ریاست میں کانگریس کی حکومت بنائی تھی۔ اس کے بعد کمل ناتھ نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیا۔ بی جے پی کو صرف 109 سیٹوں پر ہی قناعت کرنا پڑی اور اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اس کے علاوہ چار آزاد امیدواروں کے ساتھ بی ایس پی کے دو اور ایس پی کے ایک امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی۔
مارچ 2020 میں اس وقت کے کانگریس لیڈر جیوترادتیہ سندھیا کے اپنے حمایت والے ایم ایل ایز کے پارٹی بدلنے کی وجہ سے کانگریس گر گئی اور بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آگئی۔ اس کے بعد ہونے والے ضمنی انتخابات کی وجہ سے اسمبلی میں بی جے پی ممبران کی تعداد 127 ہو گئی ہے اور کانگریس ممبران کی تعداد گھٹ کر 96 ہو گئی ہے۔ نئی حکومت کی تشکیل کے حوالے سے تصویر 3 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی سے واضح ہو جائے گی۔

Tags: پولنگپولنگ اسٹیشنجمہوریت
ShareTweetSend
Previous Post

ڈیٹا چوری اسکینڈل میں دو خواتین سمیت پانچ گرفتار

Next Post

اسرائیل غزہ میں روزانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: روسی وزیرخارجہ

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
اسرائیل غزہ میں روزانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: روسی وزیرخارجہ

اسرائیل غزہ میں روزانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے: روسی وزیرخارجہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025
یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

یوپی میں جنگل راج قائم ہے:راہل گاندھی

اکتوبر 17, 2025
وزیر مالیات نرملا سیتارمن کی طبیعت ناساز

وزیر خزانہ نے کرناٹک گرامین بینک کی کارکردگی کا جائزہ لیا

اکتوبر 17, 2025
سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

سری لنکا ئی وزیر اعظم کا نیتی آیوگ کا دورہ

اکتوبر 17, 2025
دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

دہلی میں 28 غیر قانونی بنگلہ دیشی شہری گرفتار

اکتوبر 10, 2025
آر ایس ایس کے برعکس، کانگریس نظریات کی کثرت پر یقین رکھتی ہے: راہل

آئی پی ایس افسر کی خودکشی پر راہل کی برہمی

اکتوبر 10, 2025
مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے  گفتگو

مودی کی ٹرمپ اور نیتن یاہو سے گفتگو

اکتوبر 10, 2025
معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

معروف شاعر و ادیب قاسم خورشید کاانتقال

ستمبر 30, 2025
ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ہندوستانی معیشت کی لچک واضح:سیتا رمن

ستمبر 25, 2025
اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

اجودھیا میں مسجد کے نئے ڈیزائن کی تیاری

ستمبر 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In