نئی دہلی(یواین آئی) ہندوستان کی حکومت نے سائنس ، ٹکنالوجی اوراختراعات کے شعبے میں قومی ایوارڈز کے نئے سیٹ کا آغاز کیاہے اس کو راشٹریہ وگیان پرسکار کے نام سے جائے گا۔ راشٹریہ وگیان پرسکار(آروی پی )کا مقصد سائنسدانوں ، ٹکنالوجی کے ماہرین اوراختراع کاروں کے ذریعہ انفرادی طورپر یا ٹیم کے طورپرسائنس ، ٹکنالوجی اور ٹکنالوجی پرمبنی اختراع کے شعبوں میں قابل قدراور تحریک دلانے والے تعاون کا اعتراف کرناہے ۔راشٹریہ وگیان پرسکارسائنس وٹکنالوجی اوراختراع کے شعبے میں ہندوستان کےسب سے بڑے ایوارڈز میں سے ایک ہوگا ۔سرکاری ، پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں یا کسی ادارے کے باہرانفرادی طورپر کا م کرنے والے سائنس داں /ٹکنالوجی کے ماہر /اختراع کار ، جنھوں نے سائنس ، ٹکنالوجی یاٹکنالوجی پرمبنی اختراع کے کسی بھی شعبے میں منفردتحقیق یا اختراع یا دریافت کی ہو، ان ایوارڈزکے لئے اہل ہوں گے ۔ہندوستانی نژاد افراد بھی ، جو کسی بیرون ملک میں مقیم ہیں، غیرمعمولی تعاون کے لئے ، جس سے ہندوستانی برادریوں یا معاشرے کو فائدہ پہنچتاہو ، اس ایوارڈ کے لئے اہل ہوں گے ۔ یہ ایوارڈمندرجہ ذیل چارزمروں میں دیئے جائیں گے :
الف -وگیان رتن (وی آر) ایوارڈ سائنس وٹکنالوجی کے کسی بھی شعبے میں منفرد تعاون اور لائف ٹائم اچیومنٹس کے اعتراف میں دیاجائے گا۔
ب-وگیان شری (وی ایس )ایوارڈسائنس وٹکنالوجی کے کسی بھی شعبے میں منفرد تعاون کے اعتراف میں دیاجائے گا۔
ج-وگیان یوا-شانتی سروپ بھٹناگر(وی وائی -ایس ایس بی )ایوارڈ سائنس وٹکنالوجی کے شعبے میں غیرمعمولی تعاون کے لئے 45سال کی عمرتک کے نوجوان سائنس دانوں کے اعتراف اورہمت افزائی کے لئے دیاجائے گا۔
د-وگیان ٹیم (وی ٹی) ایوارڈ سائنس وٹکنالوجی کے کسی بھی شعبے میں ایک ٹیم کے طورپر کام کرنے والے تین یا اس سے زیادہ سائنس دانوں /تحقیق کاروں /اختراع کاروں کے ذریعہ غیرمعمولی تعاون کے اعتراف میں دیاجائے گا۔سرکاری ، پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں یا کسی ادارے کے باہرانفرادی طورپر کا م کرنے والے سائنس داں /ٹکنالوجی کے ماہر /اختراع کار ، جنھوں نے سائنس ، ٹکنالوجی یاٹکنالوجی پرمبنی اختراع کے کسی بھی شعبے میں منفردتحقیق یا اختراع یادریافت کی ہو،جس کا معاشرے پراہم اثرپڑتاہو، ان ایوارڈزکے لئے اہل ہوں گے ۔ہندوستانی نژاد افراد بھی ، جو کسی بیرون ملک میں مقیم ہیں، غیرمعمولی تعاون کے لئے ، جس سے ہندوستانی برادریوں یا معاشرے کو فائدہ پہنچتاہو ، اس ایوارڈ کے لئے اہل ہوں گے۔راشٹریہ وگیان پرسکار 13مضامین میں دیئے جائیں گے جن میں فزکس ، کیمسٹری ، بائیولوجیکل سائنسز ، ریاضی اورکمپیوٹرسائنس ، زمینی سائنس ، ادویات ، انجینئرنگ سائنس ، زرعی سائنس ، ماحولیاتی سائنس ، ٹکنالوجی اوراختراع ، ایٹمی توانائی ، خلائی سائنس اورٹکنالوجی اوردیگرشامل ہیں ۔ اس کے لئےصنفی برابری سمیت ہرمضمون /شعبے کی نمائندگی کو یقینی بنایاجائے گا۔
راشٹریہ وگیان پرسکارایوارڈز کے لئے موصولہ تمام نامزدگیوں کو راشٹریہ وگیان پرسکارکمیٹی (آروی پی سی )کے سامنے پیش کیاجائے گاجس کی صدارت ہندوستانی حکومت کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے )کریں گے اور سائنس کے محکموں کے سکریٹری ، سائنس اورانجینئرنگ کی اکاڈمیوں کے ارکان اورسائنس وٹکنالوجی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز سائنس اورٹکنالوجی ماہرین پرمشتمل ہوگی ۔
ان ایوارڈز کے لئے نامزدگی کو ہرسال 14جنوری کو مدعوکیاجائے گا جس میں نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 18فروری (قوم یوم سائنس ) ہوگی ۔ ان ایوارڈزکا اعلان ہرسال 11مئی کو (قومی یوم ٹکنالوجی ) کیاجائے گا ۔ایوارڈتمام زمروں کے ایوارڈز کے لئے ، ایوارڈز دینے کی تقریب 23اگست (قومی یوم خلاء) کو منعقد کی جائے گی ۔ یہ ایوارڈز سند اورایک میڈل پرمشتمل ہوں گے ۔یہ نئے قومی ایوارڈ ہندوستانی حکومت کے ذریعہ اعلیٰ ترین سطح پر سائنسی برادری کی کامیابیوں کے اعتراف کے لئے یکسرتبدیلی لانے والا ایک قدم ہے ۔ انتخاب کے پورے عمل میں شفافیت اور انصاف کے ساتھ سائنسی اختراع کاروں اورٹکنالوجی کے ماہرین کے ذریعہ کئے گئے کام کو دیگرقومی ایوارڈز کے برابر کی حیثیت فراہم کی جائے گی ۔