جمعہ, مارچ 13, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

افغانستان میں این جی اوز سے منسلک خواتین کے کام کرنے پر پابندی

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 25, 2022
in خاص خبریں
0
افغانستان میں این جی اوز سے منسلک خواتین کے کام کرنے پر پابندی
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کابل(ایجنسیاں): طالبان کی طرف سے افغانستان میں خواتین کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اب طالبان نے تمام غیر سرکاری تنظیموں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنی خواتین ملازمین کو کام کرنے سے روک دیں۔
یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب ابھی چند روز پہلے ہی یونیورسٹیوں میں خواتین کی تعلیم پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ طالبان نے کہا ہے کہ این جی اوز سے منسلک خواتین حکم کے مطابق ”مکمل اسلامی لباس‘‘ نہیں پہنتیں اور اسلامی حجاب نہ پہننے کی شکایات وصول ہوئی ہیں۔ امریکہ نے اس فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح لاکھوں غریب افغان امداد سے محروم ہو سکتے ہیں۔
طالبان کے اس حکم کے بعد اقوام متحدہ اور افغانستان میں کام کرنے والے دیگر فلاحی اداروں کے اعلیٰ حکام اتوار کو کابل میں ایک ملاقات کر رہے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد طالبان حکومت کے تازہ ترین اعلان کے بعد مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا ہے۔ افغان وزارت اقتصادیات کی جانب سے جاری کردہ اس اعلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ این جی اوز کو اس حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کی صورت میں آپریٹنگ لائسنس معطل ہونے کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے پبلک انفارمیشن آفیسر تاپیوا گومو نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا، ”انسانی ہمدردی سے متعلق کنٹری ٹیم ایچ سی ٹی کی ایک میٹنگ آج یہ طے کرے گی کہ اس مسئلے سے کیسے نمٹا جائے؟‘‘ ایچ سی ٹی میں اقوام متحدہ کے اعلیٰ حکام، درجنوں افغان اور بین الاقوامی این جی اوز کے نمائندے شامل ہیں، جو ملک بھر میں امداد کی تقسیم کو یقینی بناتے ہیں۔
این جی اوز حکام نے بتایا کہ اجلاس میں طالبان کے تازہ ترین احکامات کے نتیجے میں امدادی کاموں کو معطل کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی جانب سے طالبان کے اس فیصلے کی وضاحت طلب کیے جانے کے امکانات بھی ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منظم طریقے سے عوامی اور سیاسی میدان سے خواتین کا اخراج کسی بھی ملک کو پسماندگی کی طرف دھکیلنے کا باعث بنتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ یہ پابندی افغانوں کے لیے ‘تباہ کن‘ ہو گی کیونکہ اس سے لاکھوں افراد جان بچانے والی امداد سے محروم ہو جائیں گے۔ گزشتہ سال اگست میں طالبان کے بر سرِاقتدار آنے کے بعد سے افغانستان میں شدید قسم کا معاشی بحران پیدا ہو چکا ہے۔ طالبان حکومت کے آتے ہی واشنگٹن نے افغان حکومت کے اربوں ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے تھے اور غیر ملکی عطیہ دہندگان نے اپنی امدادی کارروایاں بھی محدود کر دی تھیں۔
افغانستان کے کئی دور دراز علاقوں میں ایسی درجنوں غیر سرکاری تنظیمیں کام کرتی ہیں۔ ان این جی اوز کی زیادہ تر ملازمین خواتین ہیں۔ کابل میں ایک غیر ملکی این جی او نے کہا، ”اس پابندی سے انسانی ہمدردی کے کام کے تمام پہلوؤں پر اثر پڑے گا کیونکہ خواتین ملازمین ہی افغان خواتین پر توجہ مرکوز کرنے والے مختلف منصوبوں میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی ہیں‘‘۔
طالبان حکام نے حکومت میں واپسی کے ساتھ ہی خواتین پر پابندیوں کا ایک نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع کر دیا تھا، جس میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول بند کرنا، یونیورسٹی میں لڑکیوں کے داخلوں پر پابندی، خواتین کو سرکاری ملازمتوں سے محروم کرنا، پردے کے سخت ترین احکامات کے ساتھ ساتھ بغیر کسی مرد کے گھر سے نہ نکلنے کے احکامات شامل تھے۔ ان پابندیوں کی تازہ ترین کڑی این جی اوز کی خواتین ملازمین پر پابندی ہے۔

Tags: افغانستاناین جی اوزخواتینطالبان
ShareTweetSend
Previous Post

چین کے صنعتی صوبہ ژجیانگ میں یومیہ لگ بھگ 10 لاکھ کرونا کیس

Next Post

ماؤں کو عالیہ بھٹ نے دیا یہ اہم مشورہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ماؤں کو عالیہ بھٹ نے دیا یہ اہم مشورہ

ماؤں کو عالیہ بھٹ نے دیا یہ اہم مشورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In