ویراول (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے اپنے تین روزہ دورے کے دوسرے دن اتوار کو کہا کہ ہر شہری کو جمہوریت کا یہ تہوار منانا چاہیے مسٹرمودی نے آج صبح سومناتھ مندر میں درشن کرکے پوجا ارچنا کی اس کے بعد ویراول میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے گجراتی میں کہا کہ ایک طرح سے سوراشٹر میں یہ میری پہلی ریلی ہے اور وہ بھی سومناتھ دادا کی مقدس سرزمین سے انہوں نے کہا کہ اس بار ان کا ٹارگٹ مختلف ہے بھائی اور لوگوں سے پوچھا پورا کریں گے نا؟ اس بار پرانے ریکارڈ توڑنے ہیں اسی لیے میں آپ کے پاس آیا ہوں اگر آپ پولنگ بوتھ میں تمام پرانے ریکارڈ توڑ کر زیادہ سے زیادہ ووٹ کراسکیں گے تو میرا یہاں آنا کامیاب ہو گا الیکشن جمہوریت کا تہوار ہے۔ ووٹ تو کرنا ہی چاہیے ایسا ہم نہیں کہتے کہ تمام لوگ کمل کا بٹن دبائیں، لیکن ووٹ ڈالنا ضروری ہے۔ ہر شہری کو جمہوریت کا یہ تہوار منانا چاہیے، میری آپ سب سے یہی گزارش ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں جمہوریت کے تحفظ کی ذمہ داری بھی پوری کرنی ہے۔ گڈ گورننس کے ذریعے گجرات کو ترقی کی ایک نئی بلندی پر لے جانے کے لیے ایک بھی پولنگ بوتھ ایسا نہیں ہونا چاہیے جس میں بی جے پی نہ جیتی ہو۔ بھائیو، بی جے پی کو جتانا ہے۔ اس بار تمام پولنگ بوتھ جیت کر جمہوریت کا تہوار منانا ہے۔