نئی دہلی (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے پرویژن کی خلاف ورزی کے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعہ گرفتار کئے گئے عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین کی ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا. سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن کے خصوصی جج (پی سی ایکٹ، ایم پی/ایم ایل اے کیسز) وکاس دھول نے مسٹر جین سمیت تینوں ملزمان کے دلائل سننے کے بعد تمام ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
جین کے وکیل نے عدالت کے سامنے دلیل دی کہ جیل مینوئل کے تحت فراہم کردہ کسی بھی پرویژن کی جین نے خلاف ورزی نہیں کی ہے اور ای ڈی کی طرف سے لگائے گئے الزامات متعصبانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔