نئی دہلی (یو این آئی) ڈاکٹر سی وی آنند بوس کو مغربی بنگال کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے ڈاکٹر آنند بوس کو مغربی بنگال کا نیا گورنر مقرر کیا ہے یہ اطلاع راشٹرپتی بھون سے جاری ایک بیان میں دی گئی ہے ڈاکٹر بوس کی تقرری اس تاریخ سے نافذ العمل ہوگی جب وہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ابھی تک منی پور کے گورنر لا گنیشن مغربی بنگال کے گورنر کا اضافی چارج سنبھال رہے تھے۔
مسٹر گنیشن کو یہ ذمہ داری مغربی بنگال کے سابق گورنر جگدیپ دھنکھڑکے نائب صدر بننے کے بعد سونپی گئی تھی۔