بدھ, جولائی 30, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home کھیل ایکسپریس

فیفا ورلڈ کپ کا آغازآج

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
نومبر 19, 2022
in کھیل ایکسپریس
0
فیفا ورلڈ کپ کا آغازآج
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اتوار کو شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں حصہ ے رہی ہیں جنہیں آٹھ گروپس میں رکھا گیا ہے

نئی دہلی(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیس): دنیا کا سب سے بڑا فٹ بال ایونٹ فیفا ورلڈ کپ اتوار سے قطر میں شروع ہو رہا ہے جس میں 32 ممالک کی ٹیمیں ٹرافی کے لیے میدان میں اتریں گی۔ وائس آف امریکہ کی اطلاع کے مطابق کیا مسلسل پانچویں مرتبہ اس ایونٹ کے فاتح ملک کا تعلق یورپ سے ہوگا یا پانچ بار کی فاتح برازیل یورپ کی اجارہ داری ختم کرنے میں کامیاب ہو گی?اس کا فیصلہ 18 دسمبر کو ہو جائے گا جب ایونٹ کا فائنل کھیلا جائے گا۔
ایک طرف فرانس کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز ا دفاع کرے گی تو دوسری جانب اسے محتاط ہوکر کھیلنا پڑے گا، کیوں کہ آخری مرتبہ جب انہوں نے کسی ایشیائی ملک میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں بطور دفاعی چیمپئن شرکت کی تھی، تو ان کا سفر پہلے ہی راؤنڈ میں ختم ہو گیا تھا۔میگا ایونٹ کے 64 میچز قطر کے 5 شہروں کے 8 اسٹیڈیمز میں ہوں گے جہاں دفاعی چیمپئن فرانس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گا۔فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں قطر میزبانی کرنے والا دنیا کا سب سے چھوٹا ملک ہے اور یہ اب تک اس ایونٹ کے لیے 200 ارب ڈالر سے زائد کی خطیر رقم خرچ کر چکا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مقامی اور دنیا بھر سے آئے معروف فنکار شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مشرقِ وسطی کا کوئی ملک فٹبال ورلڈکپ کی میزبانی کر رہا ہے اور پہلی بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد موسم سرما میں ہو رہا ہے۔ٹورنامنٹ کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے لاکھوں شائقین نے قطر کا رُخ کیا ہوا ہے۔ قطر میں رہائش اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، شائقین نے ایک بیڈ کا روم کئی کئی سو ڈالرز میں حاصل کر کے اس تاریخی ٹورنامنٹ کو دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 32 ٹیمیں قطر پہنچ چکی ہیں اور ایونٹ کے آغاز سے قبل وارم اپ میچز بھی کھیل چکی ہیں۔


یہ ورلڈ کپ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو، ارجنٹائن کے لیونل میسسی اور یوراگوئے کے لوئس سواریز کے لیے کافی اہم ہوگا۔اس سے قبل انہوں نے چار ورلڈ کپ کھیلے اور ایک بار بھی ٹرافی اپنے نام نہیں کی، یہ پانچواں موقع ان کے کرئیر کا آخری ہوسکتا ہے۔
قطر ورلڈ کپ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا انعقاد سردیوں میں کیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل یہ میلہ مئی، جون یا جولائی کے درمیان ہوتا تھا۔ لیکن قطرمیں گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے اسے سردیوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس ورلڈ کپ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اس کا آخری ایڈیشن ہوگا جس میں ٹیموں کی تعداد 32 ہوگی کیوں کہ اس کے بعد ہونے والے ایونٹ میں ٹیموں کی تعدادبڑھا کر 48 کردی گئی ہے۔
برازیل پانچ ٹائٹل کے ساتھ سب سے آگے، جرمنی کے پاس ریکارڈ برابر کرنے کا سنہری موقع ہے۔ فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ بہت پرانی ہے، 1930 میں پہلا ورلڈ کپ کھیلا گیا تھا جس میں 13 ٹیموں نے شرکت کی تھی، مزید دو ایڈیشن کے بعد دوسری جنگ عظیم کی وجہ سے ایک بریک آیا تھا جس کی وجہ سے 1942 اور 1946 میں اس کا انعقاد نہیں ہوسکا۔ لیکن اس کے بعد سے لے کر اب تک ہر چار سال بعد یہ کامیابی سے منعقد ہو رہا ہے۔
اب تک کھیلے گئے 21 ورلڈ کپ ایونٹس میں سب سے زیادہ برازیل نے جیتے ہیں جنہوں نے پانچ بار فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ 2002 میں جاپان اور جنوبی کوریا میں میگا ایونٹ کا انعقاد ہوا تھا، تب بھی برازیل نے ہی کامیابی حاصل کی تھی۔
دوسرے نمبر پر اٹلی اور جرمنی (سابق مغربی جرمنی) کی ٹیمیں چار چار بار ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ جرمنی کے پاس برازیل کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے اچھا موقع ہے کیوں کہ اس بار اٹلی کی ٹیم مین راؤنڈ تک کوالی فائی نہیں کر سکی۔
دو دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے والی ٹیموں میں یوراگوئے ، ارجنٹائن، اور فرانس، شامل ہیں جب کہ انگلینڈ اور اسپین نے اسے ایک ایک بار جیتا۔ بدقسمت رہنے والی ٹیموں میں سرفہرست نیدرلینڈز ہے جس نے تین بار فائنل میں جگہ بنائی اور تینوں بار رنرز اپ رہی ۔سابق چیکوسلوواکیہ اور ہنگری کو دو دو مرتبہ فائنل میں ناکامی ہوئی۔سوئیڈن اور کروشیا کی ٹیمیں بھی ایک ایک بار فائنل کھیلنے میں کامیاب ہوئیں۔
اتوار کو شروع ہونے والے میگا ایونٹ میں 32 ٹیمیں حصہ ے رہی ہیں جنہیں آٹھ گروپس میں رکھا گیا ہے۔ گروپ اے میں میزبان قطر کے ساتھ ایکواڈور، سینیگال اور تین بارکی فائنلسٹ نیدرلینڈز کی ٹیمیں شامل ہیں ۔
گروپ بی میں سابق چیمپئن انگلینڈ اور 64 سال بعد ورلڈ کپ میں جگہ بنانے والی ویلز کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ ساتھ روایتی حریف ایران اور امریکہ کو رکھا گیا ہے۔
گروپ سی میں دو بار کی چیمپئن ارجنٹائن کا مقابلہ چھٹی بار ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ سے ہوگا جب کہ دفاعی چیمپئن فرانس کو گروپ ڈی میں آسٹریلیا، دنمارک اور تیونس کے ساتھ رکھا گیا ہے۔گروپ ای میں ایونٹ کی دو فیورٹ ٹیموں اسپین اور جرمنی کے ساتھ ساتھ کوسٹاریکا اور جاپان ہوں گے جب کہ گروپ ایف میں مضبوط بیلجیم کا سامنا مراکش، کروشیا اور 36 سال بعد ورلڈ کپ کھیلنے والی کینیڈا کی ٹیم سے ہوگا۔
گروپ جی میں پانچ بار کی چیمپئن برزیل کے ساتھ ساتھ سربیا، سوئٹزرلینڈ اور کیمرون ہوں گے جب کہ کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کو گروپ ایچ میں دو بار کی سابق چیمپئن یوراگوئے، گھانا اور جنوبی کوریا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائیں گی جہاں سے 16 میں سے آٹھ ٹیمیں کوارٹر فائنل کھیلیں گے، ایونٹ کے سیمی فائنل میں16 ٹاپ چاراور فائنل میں دونوں سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جس کے بعد اس بار کے چیمپئن کا فیصلہ ہوجائے گا۔

اگر ایونٹ میں شامل 32 ٹیموں کی عالمی رینکنگ پر بات کی جائے تو سب سے اوپربرازیل ہے جب کہ بیلجیم کا دوسرا اور ارجنٹائن کا تیسرا نمبر ہے۔ دفاعی چیمپئن فرانس کی ٹیم چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور اسپین ساتویں نمبر پر ہے۔ نیدرلینڈز اور پرتگال کا آٹھواں اور نواں نمبر ہے جب کہ ڈنمارک کی ٹیم دسویں پوزیشن پر ہے۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ چار بار کی فاتح جرمنی ٹاپ ٹین کا حصہ ہی نہیں، اور 11ویں نمبر پر موجود ہے۔
جس طرح قطر نے اپنے اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کی اور انہیں مکمل طور پر میں ائیر کنڈیشنڈ بنایا۔ اس کو دیکھنے کے بعد اس میگا ایونٹ کو آج تک کا سب سے مہنگا ایونٹ قرار دیا جارہا ہے۔
ورلڈ کپ کے 64 میچز کی میزبانی قطر کے آٹھ اسٹیڈیم کریں گے جس میں لوسیل میں واقع لوسیل آئیکونک اسٹیڈیم اپنی 80 ہزار تماشائیوں کی گنجائش کی وجہ سے نمایاں ہے۔ الخور میں واقع البیت اسٹیڈیم میں 60 ہزار افراد کی بیک وقت بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ دیگر اسٹیڈیمز میں 40 سے 50 ہزار کے درمیان تماشائی میچ دیکھ سکیں گے۔
ان اسٹیڈیمز میں الریان کے تین اسٹیڈیمز ، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، احمدعلی اسٹیڈیم اور ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم شامل ہیں۔الوکرہ میں موجود الجنوب اسٹیڈیم بھی حال ہی میں عرب کپ کے میچز کی میزبانی کرچکا ہے جب کہ دوحہ کا الثمامہ اسٹیڈیم اپنے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنارہے گا۔لیکن ان تمام اسٹیڈیمز میں سب سے الگ اسٹیڈیم دوحہ میں موجود ہے جس کا نام اسٹیڈیم 974 اس لیے رکھا گیاکیوں کہ اسے 974 ری سائیکلڈ شپنگ کنٹینرز کی مدد سے خاص طور پر میگا ایونٹ کے لیے تعمیر کیا گیا۔اس اسٹیڈیم میں ویسے تو 40 ہزار لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی ، لیکن اسے ورلڈ کپ کے بعد ‘ڈسمینٹل’ یعنی توڑ دیا جائے گا۔اس کی تعمیر میں استعمال ہونے والے شپنگ کنٹینرز اور سیٹیں، ورلڈ کپ کے بعد دنیا کے کم ترقی یافتہ ممالک کو امداد کے طور پر عطیہ کردی جائیں گی۔صرف یہی نہیں، اس ورلڈ کپ میں پہلی مرتبہ ایک ایسی بال استعمال کی جارہی ہے جس میں ایک ایسا ٹریکر نصب کیا گیا ہے جو بال کی موومنٹ کا حساب رکھے گا۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے نہ صرف ریفری حضرات کو آف سائیڈ کا درست فیصلہ کرنے میں مدد ملے گی بلکہ دیگر فیصلوں میں بھی ان کا وقت بچے گا۔

Tags: فیفا ورلڈ کپقطر
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر میں 12 مقامات پر پولیس کے چھاپے

Next Post

سابق ملائیشیائی وزیراعظم مہاتیرمحمد کو 53 سالوں میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
سابق ملائیشیائی وزیراعظم مہاتیرمحمد کو 53 سالوں میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا

سابق ملائیشیائی وزیراعظم مہاتیرمحمد کو 53 سالوں میں پہلی مرتبہ شکست کا سامنا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In