ہفتہ, دسمبر 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزنس

ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کی کمی کا اعلان

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 8, 2024
in بزنس
0
رکھشا بندھن کا تحفہ، گیس سلنڈر  200 روپے سستا
0
SHARES
27
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک بھر کے لاکھوں خاندانوں پر مالی بوجھ کافی کم ہوجائے گا، ، خاص طور پر خواتین کو اس سے فائدہ ہو گا۔ وزیر اعظم کے اس اعلان کو پارلیمانی الیکشن سے جوڑ کر دیکھتے ہوئے اپوزیشن نے اس کی ٹائمنگ پر انگلی اٹھائی ہے۔ بہر حال مسٹر مودی نے سوشل میڈیا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا’’آج یوم خواتین پر ہماری حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ملک بھر کے لاکھوں خاندانوں پر مالی بوجھ میں نمایاں کمی آئے گی، خاص طور پر ہماری خواتین اس سے مستفید ہوگی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا ’’ایل پی جی کو زیادہ کفایتی بنا کر ہمارا مقصد خاندانوں کی فلاح و بہبود اور صحت مند ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کے لیے ’زندگی میں آسانی‘ کو یقینی بنانے کے ہمارے عزم کے مطابق ہے۔اس سے ایک دن قبل جمعرات کو مرکزی حکومت نے اگلے مالی سال کے لیے اجولا اسکیم کے تحت غریب خواتین کو دی جانے والی سبسڈی میں 300 روپے فی ایل پی جی سلنڈر بڑھانے کا اعلان کیا۔ پچھلے سال اکتوبر میں، حکومت نے ہر سال 12 ری فل تک 14.2 کلوگرام سلنڈر پر سبسڈی 200 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی ری فل کر دی تھی۔
ادھروزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے یوم خواتین کے موقع پر گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 100 روپے کی کمی کرنے پر مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے کہا کہ مسٹرمودی نے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر کے صرف خواتین کو ہی نہیں بلکہ پورے خاندان کو خوشیوں کا تحفہ دیا ہے۔
ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم وزیر اعظم نریندر مودی نے ہمیشہ پرعزم جذبے کے ساتھ خواتین کی زندگی کو خوشگوار، آرام دہ اور باعزت بنانے کی کوششیں کی ہیں۔خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم کی جانب سے خواتین کو سستے گیس سلنڈر کا تحفہ نہ صرف خواتین بلکہ پورے خاندان کے لیے خوشی کی سوغات ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے کروڑوں خاندانوں کی طرف سے وہ وزیر اعظم کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 100 روپے کی رعایت دینے کے فیصلے پر ریاست کے عوام کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیراعلیٰ یوگی نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا کہ آج خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتوں میں 100 روپئے کی چھوٹ دینے کا فیصلہ، کروڑوں خاندانوں کو مالی راحت دینے کے ساتھ ہی ماتر شکتی کو دھوئیں اور آلودگی سے آزادی دلاکر صحت مند اور خوشگوار زندگی فراہم کرے گا۔مسٹر یوگی نے اس فیصلے کو ماترشکتی کا احترام اور ماحولیات کو تحفظ فراہم کرنے والی عوامی فلاحی سوغات قرار دیا۔

Tags: اپوزیشنایل پی جیٹائمنگسلنڈرسوالعالمی یوم خواتین
ShareTweetSend
Previous Post

سعودی عرب میں فلکی حساب سے رمضان کی آمد 11 مارچ کو

Next Post

عمر عبداللہ کی پی ڈی پی پر تنقید

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
نیشنل کانفرنس کرگل کونسل میں تاریخی جیت حاصل کرے گی:عمر عبداللہ

عمر عبداللہ کی پی ڈی پی پر تنقید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In