پیر, مارچ 16, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

180 روہنگیا افراد کے سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 28, 2022
in خاص خبریں
0
180 روہنگیا افراد کے سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بنگلہ دیش سے ایک کشتی کے ذریعے ملائیشیا کے لیے روانہ ہونے والے یہ لوگ 8 دسمبر سے اپنے رشتہ داروں کے رابطہ میں نہیں ہیں

اقوام متحدہ(ایجنسیاں):اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تقریباً 180 روہنگیا افراد کے سمندر میں ڈوب جانے کا خدشہ ہے جن کی کشتی اس ماہ کے شروع میں بنگلہ دیش سے ملائیشیا کے لیے روانہ ہوئی تھی۔انڈونیشیا میں پیر کے روز جب 174 روہنگیا افراد کو لے جانے والی ایک کشتی ساحل پر پہنچی تو بہت سے لوگوں کا خیال تھا کہ یہ وہی لوگ ہیں جن کے متعلق پناہ گزینوں کے عالمی ادارے کو خدشہ تھا کہ وہ سمندر میں ڈوب چکے ہیں ۔ لیکن بنگلہ دیش اور ملائیشیا میں کچھ روہنگیاپناہ گزینوں نے کشتی کے ذریعے انڈونیشیا پہنچنے والے کچھ مہاجرین سے بات کرنے کے بعد بتایا کہ ان 174 افراد کا تعلق ان 180 مہاجرین سے نہیں ہے اور وہ ابھی تک لاپتہ ہیں اور اب یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ وہ کسی سمندری حادثے کا شکار ہونے کے بعد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ملائیشیا اور کاکس بازار، بنگلہ دیش میں متعدد افراد نے جمعہ کو وائس آف امریکہ کو بتایا تھا کہ 2 دسمبر کو بنگلہ دیش سے ایک کشتی کے ذریعے ملائیشیا کے لیے روانہ ہونے والے ان کے رشتے دار ابھی تک اپنی منزل تک نہیں پہنچے اور وہ سمندر میں لاپتا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کشتی پر تقریباً 180 افراد سوار تھے۔
کاکسس بازار میں ایک روہنگیا سرگرم کارکن محمد رضوان نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ملائشیا پہنچنے والے 174 پناہ گزینوں میں ان کی بہن بھی شامل ہیں۔ ان سے فون پر بات ہوئی تھی اور انہوں نے بتایا کہ 2 دسمبر کو بنگلہ دیش سے روانہ ہونے والی ایک کشتی جس میں لگ بھگ 180 افراد سوار تھے ابھی تک ملایشیا نہیں پہنچی اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی خبر ہے۔
رضوان نے مزید بتایا کہ ان کی بہن اپنے پانچ سالہ بیٹے کے ساتھ جس کشتی میں روانہ ہوئی اس میں 200 کے قریب افراد سوار تھے۔ 4 دسمبر کو کشتی کا انجن خراب ہو گیا اور کشتی ہفتوں تک لہروں پر بھٹکتی رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ بہن نے انہیں بتایا کہ 25 افراد کشتی میں ہی ہلاک ہو گئے تھے۔لاپتہ کشتی پر سوار ہونے والے افراد کے رشتے داروں نے بتایا کہ ان سے رابطہ 8 دسمبر کو ٹوٹ گیا تھا اور اب اتنے دن گزر جانے کے بعد توقع نہیں ہے کہ ان میں سے کوئی زندہ بھی ہو گا۔ملائیشیا پہنچنے والے ایک روہنگیا پناہ گزین محمد رفیق نے بتایا کہ وہ مارچ میں ملائیشیا آ گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے اپنی بیوی اور دو بیٹیوں جن کی عمریں 5 اور 3 سال تھیں، ملائیشیا آنے کے لیے کہا۔ وہ وہ اسی بدقسمت کشتی میں سوار تھیں جو ابھی تک لاپتہ ہے۔لاپتہ ہونے والی کشتی میں سوار کچھ افراد کے رشتے داروں کو ابھی تک یہ توقع ہے کہ ان کے پیارے زندہ ہیں اور وہ ملائیشیا پہنچ جائیں گے۔

Tags: بنگلہ دیشروہنگیاسمندر
ShareTweetSend
Previous Post

پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ بالکل نہیں: اسحاق ڈار

Next Post

پٹنائک کو ہٹا ئیں، بی جے پی کو اقتدار میں لائیں: نڈا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
پٹنائک کو ہٹا ئیں، بی جے پی کو اقتدار میں لائیں: نڈا

پٹنائک کو ہٹا ئیں، بی جے پی کو اقتدار میں لائیں: نڈا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In