بھونیشور (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا نے بدھ کے روز اڈیشہ میں پٹنائک حکومت پر حملہ کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ وزیراعلی نوین پٹنائک کی قیادت والی غلط حکمرانی والی بیجو جنتا دل حکومت کو بے دخل کریں اور بی جے پی کو اقتدار میں لائیں۔اڈیشہ کے ایک دن کے دورے پر آئے مسٹر نڈا نے قبائلی اکثریتی ضلع کندھمال کے تمودی بند اور پوری ضلع کے بانپور میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے مسٹر پٹنائک پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی ترقی اور مقامی لوگوں کے مفاد کی بات کرنے والے مسٹر پٹنائک نے ریاست کے 60 لاکھ لوگوں کو آیوشمان بھارت اسکیم کے تحت طبی سہولیات کے لیے مرکزی امداد حاصل کرنے سے محروم کر دیا ہے۔
بی جے پی لیڈر نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت لوگوں کو مدد فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اوڈیشہ کے وزیر اعلیٰ اس کی راہ میں حائل ہیں۔
واضح رہے کہ 2024 کے عام انتخابات ہونے والے ہیں اور مسٹر نڈا گزشتہ تین ماہ کے اندر دوسری بار ریاست پہنچے ہیں۔بی جے پی صدر نے پوری میں شری جگن ناتھ مندر کے رتنا بھانڈا کی اصل چابی گم ہونے پر تشویش کا اظہار کیا اور بھگوان جگن ناتھ کے خزانے رتنا بھانڈا کو سیکورٹی فراہم کرنے میں ناکامی پر ریاستی حکومت پر طنز کیا۔ رتنا بھنڈر کی اصل چابی غائب ہے۔ وزیر اعلیٰ بتائیں چابی کہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے اوڈیشہ میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس)، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (آئی آئی ایس ای آر) جیسے کئی عالمی معیار کے ادارے قائم کیے ہیں، لیکن پانچ سال پہلے اڑیا یونیورسٹی کے قیام کرنے کا وعدہ پوری نہیں ہوا۔ یونیورستی کہا ہے۔ انہوں نے نیا گڑھ چینی مل کو پھر سے کھولنے میں ناکام رہنے کےلئے ریاست پر بھی تنقید کی۔