اتوار, جولائی 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

غزہ میں آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 18, 2022
in اخبارجہاں
0
غزہ میں آتشزدگی سے 21 افراد ہلاک
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

غزہ (یو این آئی؍ایجنسیاں) فلسطین کے شمالی غزہ کی پٹی میں جمعرات کو ایک رہائشی عمارت میں زبردست آگ لگنے سے سات بچوں سمیت کم از کم اکیس افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہو گئے۔سکیورٹی اور طبی ذرائع نے یہ اطلاع دی۔ انڈونیشیا کے اسپتال کے ڈائریکٹر صالح ابو لیلیٰ نے بتایا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے اور جبالیہ پناہ گزین کیمپ کے علاقے تل زطار میں لگنے والی آگ میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔فلسطینی شہری دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس نے امدادی ٹیمیں اور متعدد سکیورٹی اہلکار جائے وقوعہ پر روانہ کر دیے ہیں۔غزہ میں وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ آگ عمارت کے اندر ذخیرہ شدہ ایندھن کی بڑی مقدار کی وجہ سے لگی ہو گی۔مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ رہائشی عمارت ابو ریا خاندان کی تھی جہاں خاندان کا ایک فرد مصر سے طویل انتظار کے بعد واپسی کا جشن منا رہا تھا۔
العربیہ کی خبر کے مطابق اسرائیل کا طویل محاصرہ بھی اس زیادہ جانی نقصان کا سبب بنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مقبوضہ فلسطین کے دیگر علاقوں سے بھی پہنچنا ممکن نہ تھا۔ جمعرات کے روز غزہ کی پٹی پر یہ آگ جبالیہ کیمپ میں ایک بلڈنگ کو لگی تھی۔ جس پر شدید محاصرے کی وجہ سے بروقت کنٹرول نہ کیا جاسکا۔ نتیجتاً بھاری جانی نقصان ہو گیا۔

مصادر طبية فلسطينية: أكثر من 20 حالة وفاة إثر اندلاع حريق في مبنى سكني شمالي قطاع #غزة#العربية pic.twitter.com/17tG8IvG5p

— العربية (@AlArabiya) November 17, 2022


غزہ کے شہری دفاع کے یونٹ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ آگ سے جھلس کر مرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 کی تصدیق کی ہے۔ انڈونیشیا کی طرف سے قائم کیے گئے ایک مقامی ہسپتال کے انتظامی سربراہ صالح ابو لیلیٰ کے مطابق آگ سے جھلسی ہوئی آنے والی لاشوں میں سے کم از کم سات بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب عمارات میں آگ لگنے کی وجوہات ابھی کنفرم نہیں ہو سکی ہیں۔ البتہ شہری دفاع کی یونٹ کے سربراہ کے بقول گھر میں سردیوں کے لیے ایندھن ذخیرہ کیا جا رہا تھا کہ اس دوران آگ بھڑک اٹھی۔
فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے آگ پر قابو پانے اور متاثرہ افراد کے لیے مدد کی پیش کش کی گئی ہے۔ اس بارے میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اتھارٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ طبی و دیگر ہر نوعیت کی مدد فوری طور پر غزہ بھجوائی جائے۔
صدر محمود عباس نے اسرائیلی اتھارٹی سے بھی کہا ہے کہ وہ غزہ کا محاصرہ ختم کرے تاکہ آگ لگنے کے اس واقعہ سے متاثرہ افراد کو بچایا جا سکے۔ فلسطینی اتھارٹی کے سینئیر افسر حسین الشیخ نے بتایا ہے کہ انہوں نے اسرائیل سے علاقے میں مدد لے جانے کے لیے محاصرہ ختم کیا جائے۔
عمارت میں آگ لگنے کے وقت عمارت کے سامنے شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی جبکہ چھت سے آگ اور دھویں کے شعلے بلن ہوتے جا رہے تھے۔
واضح رہے جبالیہ بھی ایک پناہ گزین کیمپ ہے لیکن دوسرے بہت سے اس میں بھی اب باقاعدہ مکان وغیرہ تعمیر ہو چکے ہیں۔ ان کئی دہائیوں سے قائم پناہ گزین کیمپوں کی آبادی بھی کافی زیادہ ہو چکی ہے۔
غزہ کی بندی جو اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے عملا ایک کھلی جیل ہے اس کی آبادی بھی 23 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ یہ دنیا کے گنجان ترین علاقوں میں شامل ہے۔ یہاں بجلی کا نظام لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عام طور پر متاثر رہتا ہے اس سال غزہ کو مجموعی طور پر روزانہ 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس وجہ سے مٹی کے تیل سے جلنے والے لیمپ عام طور پر آگ کے بھڑکنے کا باعث بنتے رہتے ہیں۔ اسی طرح کوئلہ جلانے سے بھی اگ بھڑکنے کا خطرہ رہتا ہے۔ حماس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کیا جاسکے۔
فلسطینی صدر محمود عباس نے جان سے جانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور جمعے کو ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا۔ مشرق وسطیٰ میں اقوام متحدہ کے مندوب تور وینس لینڈ نے حادثے میں چل بسنے ہونے والوں کے سوگوار خاندانوں، رشتہ داروں اور دوستوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
غزہ کی پٹی کے ساتھ ایریز کراسنگ کو کنٹرول کرنے والے اسرائیلی ادارے سی او جی اے ٹی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ لیکن اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گینٹز نے فلسطینیوں سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا: ’ہم نے سی او جی اے ٹی کے ذریعے زخمی شہریوں کو ہسپتالوں میں منتقل کرنے میں اپنی مدد کی پیش کش کی ہے۔ اسرائیلی ریاست غزہ کے رہائشیوں کو زندگی بچانے والی اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔‘

Tags: آتشزدگیفلسطین
ShareTweetSend
Previous Post

اسمرتی ایرانی پر حج ایکٹ 2002 کی دھجیاں اڑانے کا الزام

Next Post

ایران: مظاہرین نے ِآیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو نذر آتش کر دیا

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ایران: مظاہرین نے ِآیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو نذر آتش کر دیا

ایران: مظاہرین نے ِآیت اللہ خمینی کے آبائی گھر کو نذر آتش کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In