دھولیہ(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جانب سے پچھلے دنوں دھولیہ میں اجتماعی شادی کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں 22 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے ۔ اجتماعی شادی میں سیاسی ، سماجی ، طبی ، تعلیمی ، دینی اور دیگر شعبوں سے وابستہ سرکردہ افراد نے شرکت کر کے دولہوں اور دلہنوں کو ان کی کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے دعائیں دیں ۔ بعد نماز عصر دُولہے اپنے باراتیوں کے ساتھ سج دھج کر جب شادی گراؤنڈ پر پہنچنے تو سیکڑوں افراد ان کے استقبال کیلئے موجود تھے ۔ مولانا عبدالرحمن صاحب امام و خطیب مسجد عثمانیہ نے نکاح پڑھایا اور دعا کی ۔ نظامت کے فرائض شریف سوز ، تواب انصاری ، یوسف پاپا سر ، شعیب بھائی ملا نے بخوبی انجام دی ۔ رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جانب سے منعقدہ اجتماعی شادی میں حاجی سلام ماسٹر ، حاجی شوال امین ، حاجی سلیم سیٹھ ، مظفر حسین راجہ بھیا ، غفران سیٹھ پوپٹ والے ، حاجی بھکن شاہ ، پرویز شیخ ، مولوی شکیل احمد قاسمی ، کارپوریٹر سعید بیگ ، ایم آئی ایم ضلع صدر ناصر پٹھان ، شہر صدر مختار بلڈر و دیگر لیڈران نے شرکت کی جہاں رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جانب سے آئے ہوئے تمام لیڈران کا گل پوشی کر کے استقبال کیا گیا ۔محمد حسین ساحل کی بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق اسی طرح اس اجتماعی شادی میں رشتہ ازدواج منسلک ہوئـے والے تمام دولھے حضرات کا بھی رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جانب سے استقبال کیا گیا ۔ واضح رہے کہ دھولیہ شہر میں رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جانب سے اپنے مرحوم بھائی حاجی کلیم شاہ کی یاد میں گزشتہ سال 2021 سے اجتماعی شادی کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ رکن اسمبلی فاروق شاہ اجتماعی شادی میں نہ صرف مستحق بچیوں کی شادی کے اخراجات برداشت کرتے ہیں بلکہ دعوتِ ولیمہ کے اہتمام کے ساتھ ساتھ ضروریات زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء جیسے برتن ، کباٹ ، پلنگ سمیت 42 سامان بھی انھیں تحفتاً پیش کرتے ہیں ۔ اجتماعی شادی کی کامیابی کیلئے رکن اسمبلی فاروق شاہ کی جانب سے حاجی بھِکن شاہ کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی نگرانی میں دھولیہ مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر ، عہدے دار اور کارکنان کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی تھی جسے تمام لوگوں نے بحسن وخوبی قبول کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا جس کی بناء پر اجتماعی شادی کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔