نئی دہلی : (پریس ریلیز) ابوالفضل انکلیو واقع سی ٹیگ سینٹر نے نئے تعلیمی سیشن میں طلبا کی رہنمائی کا تین نکاتی پروگرام شروع کیا ہے۔ اس کے تحت دسویں اور بارھویں پاس بچوں کو کریر کے انتخاب میں مدد کے ساتھ ساتھ انہیں اسکالرشپ کی جانکاری بھی فراہم کی جارہی ہے ۔سینٹر انچارج فیضی رحمان نے بتایا کہ ہم گرمی کی چھٹی کے دوران طلبا کے درمیان کریر بیداری اور ان کی راہنمائی کا پروگرام دہلی سمیت شمالی ہندوستان میں اتر پردیش ،جھارکھنڈ ، آسام ، راجستھان ،ہریانہ اور پنجاب میں چلا رہے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا الگ طرح کا سینٹر ہے جہاں سے بچوں کی مکمل تعلیمی رہنمائی حاصل کی جاتی ہے ۔ اسے ‘سینٹر فار ٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائڈینس’ نام دیا گیا ہے ۔ دہلی کے طلبا، ڈی 307 ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر واقع سی ٹیگ سینٹر وزٹ کرسکتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تعلیمی سیشن میں ملک بھر سے 3800 سے زائد بچوں نے ڈائریکٹ سی ٹیگ سینٹر سے رابطہ کرکے راہنمائی حاصل کی ۔ 35 ہزار کے قریب طلبا ہماری ویب سائٹ https://ctag.in فیس بک اور انسٹاگرام پرہمارے سوشل میڈیا پیج کو فالو کرکے جانکاری حاصل کرتے ہیں ۔ وقت پر کریر گائیڈینس مل جانے سے بچوں کو اچھے کورس میں داخلے ملے ہیں ۔
انہو ن نے مزید بتایا کہ عنقریب جون ماہ کے وسط میں یو جی اور پی جی کے طلبا کے لیے انٹرنیشنل انٹرنشپ اور اسکالر شپ حاصل کرنے کی جانکاری دینے کے لیے پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔ فیضی رحمان نے بتایا کہ جن مقامات پر ہم پروگرام کر چکے ہیں اب وہاں کے بچے خود اپنی تعلیمی راہنمائی سے متعلق جانکاری تک پہونچ رہے ہیں یہی اس سینٹر کا اصل مقصد ہے ۔ سی ٹیگ کریر گائیڈینس کے میدان میں ایک پہل ہے اس کمی کو پورا کرنے کے لیے وژن 2026 نے یہ پہل کی جہاں سے آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔