اتوار, جون 15, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home دیار وطن

بھوپال گیس سانحہ کی 40 ویں برسی منائی گئی

2 اور 3 دسمبر 1984 کی درمیانی رات کو بھوپال میں واقع امریکی کمپنی کی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے بڑی مقدار میں زہریلی گیس میتھائل آئسو سائنیٹ ( ایم آئی سی) کا اخراج ہوا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں شہری متاثر ہوگئے تھے

Hindustan Express by Hindustan Express
دسمبر 5, 2024
in دیار وطن
0
بھوپال گیس سانحہ کی 40 ویں برسی منائی گئی
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

بھوپال (یو این آئی) دنیا کے بدترین صنعتی سانحہ بھوپال گیس سانحہ کی 40 ویں برسی پر آج مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کئی تقریبات کے درمیان کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے کارکنوں نے معاوضے راحت کا مطالبہ کیا۔ گیس کے متاثرین نے یہاں احتجاج کیا۔ کئی سماجی تنظیموں نے بھی ملٹی نیشنل کمپنیوں اور ان کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے آواز اٹھائی۔

سی پی آئی کی طرف سے جاری کردہ ریلیز کے مطابق پارٹی کارکنوں، مزدوروں اور متاثرہ لوگوں نے مقامی اتوارہ علاقہ میں مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ گیس متاثرین کے مفاد میں معاوضہ اور راحت فراہم کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے ریاستی شریک سکریٹری شیلندر شیلی نے کہا کہ بھوپال گیس سانحہ دنیا کی معلوم تاریخ کا واحد سانحہ ہے جس میں حکومت نے اپنے ہی لوگوں کو دھوکہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ سی پی آئی نے ہمیشہ پارلیمنٹ سے لے کر سڑکوں تک بھوپال کے گیس متاثرین کے مفاد میں آواز اٹھائی ہے۔مسٹر شیلی نے کہا کہ مارچ 2023 میں سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق حکومت کو گیس متاثرین کو معاوضہ دینا چاہیے۔ اس کے ساتھ متاثرین کی امداد، باز آبادکاری اور روزگار کے مطالبات بھی پورے کیے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر گیس متاثر کو کم از کم 5 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے۔ پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ گیس سے متاثرہ ہر بے سہارا کو 5000 روپے ماہانہ پنشن دی جائے اور اس کے لیے دوبارہ سروے کرایا جائے۔ بھوپال گیس سانحہ کی ایک موثر یادگار تعمیر کی جائے اور گیس سانحہ کی دستاویز کے لیے ایک باوقار میوزیم بھی قائم کیا جائے۔

سی پی آئی لیڈر مسٹرشیلی نے کہا کہ جب شیوراج سنگھ چوہان مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ تھے تو انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کو خط لکھ کر بھوپال کے ہر گیس متاثرین کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ اب جبکہ مسٹر چوہان خود ایک مرکزی وزیر ہیں اور مرکز میں بی جے پی کی حکومت ہے، یہ ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ حکومت سے اس مسئلہ پر مطالبات کریں۔

گیس سانحہ کی برسی کے موقع پر کئی تنظیموں کے نمائندوں نے یہاں مختلف مقامات پر مظاہرے کیے اور ملٹی نیشنل کمپنیوں اور سرمایہ داری کے نظریے کے خلاف نعرے لگائے۔ ان تنظیموں نے امریکی حکومت کی پالیسیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہاں کی حکومتوں نے ان چار دہائیوں کے دوران ہمیشہ گیس کے سانحے کے مجرموں کو بچانے کے لیے کام کیا۔ بھوپال گیس وکٹمز وومن اسٹیشنری ایمپلائز یونین کی رشیدہ بی نے کہا کہ رونالڈ ریگن سے لے کر براک اوبامہ تک امریکی صدور نے ہمیشہ اس گیس سانحہ کی ذمہ دار کمپنی یونین کاربائیڈ اور ڈاؤ کیمیکلز کے خلاف ہندوستان میں مقدمہ چلانے کی مخالفت کی۔ اس کے ساتھ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امریکہ کے نئے صدر کی انتظامیہ گیس متاثرین کے مطالبات پر غور کرنے کے بعد اقدامات کرے گی۔

گیس سے متاثرہ تنظیموں کا کہنا ہے کہ یونین کاربائیڈ کمپنی کو ڈاؤ کیمیکلز میں ضم کر دیا گیا ہے اور ہندوستان میں ڈاؤ کیمیکلز کا کاروبار بڑھ رہا ہے۔ گیس متاثرین کے درمیان کام کرنے والی سماجی کارکن رچنا ڈھینگرا کا کہنا ہے کہ ڈاؤ کیمیکلز کو گیس سے متاثرہ علاقے کے زیر زمین پانی کو صاف کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ یہ کمپنی گزشتہ دو برسوں سے یونین کاربائیڈ کے ہندوستان میں اثاثے بھی فروخت کر رہی ہے۔ سب سے پہلے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ گیس متاثرین کو مناسب معاوضہ ملے۔

یاد رہے کہ 2 اور 3 دسمبر 1984 کی درمیانی رات کو بھوپال میں واقع امریکی کمپنی کی یونین کاربائیڈ فیکٹری سے بڑی مقدار میں زہریلی گیس میتھائل آئسو سائنیٹ ( ایم آئی سی) کا اخراج ہوا تھا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد لقمہ اجل اور لاکھوں شہری متاثر ہوگئے تھے۔ چار دہائیاں گزرنے کے بعد بھی گیس کے متاثرین کئی سنگین امراض میں مبتلا ہیں۔ کیڑے مار دوا بنانے والی اس فیکٹری سے زہریلی گیس کے اخراج کا کلیدی ملزم امریکی شہری وارن اینڈرسن کو سمجھا جاتا تھا۔ ان کے خلاف ہندوستانی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے لیکن انہیں ہندوستان کے حوالے نہ کیا جا سکا اور وہ چند سال قبل انتقال کر گئے تھے۔ ہزاروں گیس متاثرین میں معاوضے کے طور پر کئی کروڑ روپے کی رقم تقسیم کرکے علاج اور بحالی کی اسکیمیں بھی نافذ کی گئیں لیکن گیس متاثرین کی مدد کے لیے کام کرنے والے ادارے اسے ناکافی قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس سنگین مجرمانہ غفلت میں ملوث افراد کا کوئی ثانی نہیں اور کسی ذمہ دار افراد کو سزا نہیں دی گئی ۔

Tags: بھوپالبھوپال گیس سانحہخراج عقیدتسماجی تنظیمصنعتی سانحہملٹی نیشنل کمپنییونین کاربائیڈ فیکٹری
ShareTweetSend
Previous Post

مسلح افواج کی جدید کاری کا راجناتھ کا عزم

Next Post

نتیش کی یاترا پر ہونے والے اخراجات پر حیرانی!

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
تیجسوی یادو نے ای ڈی اور سی بی آئی کو اپنے گھر میں ہی دفتر کھولنے کا دیا آفر

نتیش کی یاترا پر ہونے والے اخراجات پر حیرانی!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ  اُڑا دی گئی

سید احمد بخاری کے انتقال کی افواہ اُڑا دی گئی

مئی 30, 2025
حملوں میں اب تک  16 ہزار 503  بچوں کی موت

حملوں میں اب تک 16 ہزار 503 بچوں کی موت

مئی 25, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

صوفیہ قریشی کیخلاف "وزیر” کی بدزبانی سے سیاست گرم

مئی 25, 2025
‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

‘آپریشن سندور’پر تنقید،خاتون کیخلاف مقدمہ

مئی 11, 2025
ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

ہند-پاک کے درمیان سیزفائر پر کشمیری قیادت مطمئن

مئی 11, 2025
جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

جنگ بندی کی خلاف ورزی کا شکوہ

مئی 13, 2025
دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 11, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In