سری گنگا نگر، 17 اگست (یو این آئی) راجستھان کے سری گنگا نگر ریلوے اسٹیشن کیمپس میں ایک معصوم لڑکی کے ساتھ گندی حرکتیں کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمرے میں نظر آنے والے 68 سالہ سادھو کو آج 10 سال کی سخت سزا سنائی گئی۔ پوکسو کورٹ کے جج نے قید اور 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر نوپریت کور سندھو نے کہا کہ عدالت نے آج لال گڑھ جٹان تھانہ علاقہ کے تحت گاؤں بھاگسر کے رہنے والے سکھدیو سنگھ (68) کو سزا سنائی۔ سکھدیو سنگھ 11 فروری 2020 کو گرفتاری کے بعد سے عدالتی حراست میں تھے ۔ چائلڈ ویلفیئر کمیٹی کے اس وقت کے چیئرمین لکشمی کانت سینی کی طرف سے دی گئی رپورٹ کی بنیاد پر 10 فروری 2020 کو سکھدیو سنگھ پر چار سالہ بچی کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں دفعہ 376A-B اور پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جی آر پی تھانے میں درج کیا گیا۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالت میں اس کیس کی سماعت کے دوران 13 گواہان اور 19 دستاویزی ثبوت پیش کیے گئے ۔ اس کی بنیاد پر جج نے آج سکھدیو سنگھ کو پوکسو ایکٹ کے تحت 10 سال کی سخت قید کی سزا سنائی اور 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔