اتوار, جولائی 6, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کیلئے "عملی کوشش”

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
ستمبر 9, 2022
in اخبارجہاں, خاص خبریں
0
ہندوستان اور چین کے درمیان کشیدگی کے خاتمہ کیلئے "عملی کوشش”
0
SHARES
14
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ہمالیہ کے مغربی حصے کے سرحدی علاقے گوکراسے دونوں ممالک کی افواج نے قدم پیچھے ہٹائے

نئی دہلی( ایجنسیاں):ہمالیہ کے مغربی حصے کے سرحدی علاقے گوکرا میں چین اور ہندوستان کی افواج نے حالات معمول پر لانا شروع کر دیے ہیں۔ دونوں ممالک نے دو برس بعد اعلان کیا ہے کہ ان کے درمیان حالتِ جنگ ختم ہو گئی ہے۔دو سال قبل برف پوش اور یخ پہاڑی علاقے میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تصادم میں متعدد ہلاکتوں کے بعد سے ہمسایوں کے درمیان تعلقات کشیدہ چلے آ رہے تھے۔
دونوں ملکوں کی جانب سے فوجی کشیدگی اور تناؤ کی صورتِ حال کے خاتمے کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب اگلے چند روز میں ازبکستان میں ایک کانفرنس ہونے جا رہی ہے جس میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی شرکت متوقع ہے۔ دونوں ملکوں نے کہا ہےکہ سرحد پر فوجی کشیدگی میں خاتمے کا عمل باہمی تعاون اور منصوبہ بندی کے تحت ہو رہا ہے جس سے سرحد پر امن قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔
ہندوستان کے ایک دفاعی ذریے نےاپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے ہزاروں فوجی اب بھی ہمالیہ کے سرحدی علاقے میں آمنے سامنے کھڑے ہیں لیکن اب ان کے درمیان تناؤ کی صورتِ حال نہیں ہے۔ آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دو سب سے بڑے ممالک کے درمیان انتظامی طور پر سرحد تسلیم کیے گئے حصے کو لائن آف ایکچوئل کنٹرول کہا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ اقدام سرحد پر امن و سکون لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔
چین کی وزارتِ دفاع نے جمعے کے روز کہا کہ دونوں اطراف کے فوجیوں نے مربوط اور منظم طریقے سے حالتِ جنگ سے دست برداری شروع کر دی ہے۔ جس سے سرحدی علاقے میں امن و سکون کے لیے سازگار فضا پیدا ہو گی۔ ہندوستان اور چین کے درمیان 3800 کلو میٹر کی طویل سرحد ہے جس پر تعینات فوجی دستوں کے عہدے دار ایک دوسرے کے خلاف گولہ بارود کے استعمال سے بچنے کے لیے ضابطوں اور طریقہ کار کی پابندی کی کوشش کرتے ہیں۔
جون 2020 میں لداخ کے علاقے گالوان میں ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان خون ریز چھڑپ ہوئی تھی، جس کے بعد سے دونوں ممالک کے سینئر فوجی کمانڈروں کے درمیان ملاقاتوں کے 16 دور ہو چکے ہیں۔ اس جھڑپ میں ہندوستان کے کم ازکم 20 اور چین کے چارفوجی ہلاک ہو گئےتھے، جس کے نتیجے میں جوہری ہتھیاروں سے لیس ایشیا کی ان دو بڑی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں نمایاں اضافہ ہو گیا تھا۔
ہندوستان نے لداخ کے سرحدی علاقے میں چین سے مقابلے کے لیے اپنے 50 ہزار فوجی بھیجے تھے، جہاں کچھ سرحدی چوکیوں کی اونچائی 15 ہزار فٹ سے زیادہ ہے۔اتنی بلندی پر آکسیجن کی کمی اور جما دینے والا درجہ حرارت ایک بڑا چیلنج ہے جو لڑے بغیر ہی ہلاکتوں کا سبب بن سکتا ہے۔ چین نے فوجیوں کی واپسی کے فروری 2021 کے معاہدے کے تحت لداخ میں واقع پینگونگ تسو جھیل کے کنارے قائم اپنی درجنوں چوکیاں ختم کر دی تھیں اور فوجی سازو سامان واپس بلا لیا تھا۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں دونوں ملکوں کی افواج ایک دوسرے کے انتہائی قریب مورچہ بند تھیں اور کوئی معمولی واقعہ یا غلط فہمی ایک بڑے اور مہلک تصادم کا سبب بن سکتی تھی۔
نئی دہلی کے بعض تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ چین کو یہ خدشہ تھا کہ اگر ملاقات کی کوئی صورت بنتی ہے تو کہیں نریندر مودی ملاقات سے انکار نہ کر دیں۔ اس لیے چین مذکورہ علاقے سے ہٹنے پر راضی ہوا ہے۔دونوں رہنماؤں کے درمیان نومبر 2019 میں برازیل میں منعقد ہونے والے برکس اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

اس سے قبل آخری بار بارہویں دور کے مذاکرات کے بعد گزشتہ سال اگست میں متنازع علاقوں سے افواج کی واپسی ہوئی تھی۔ اس کے بعد کور کمانڈرز سطح کے تین دور کے مذاکرات ہوئے مگر وہ بے نتیجہ رہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق چین بہت سوچ سمجھ کر اقدامات کر رہا ہے۔ رواں سال کے مارچ میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کے دورۂ ہندوستان کے موقع پر چین نے ہاٹ اسپرنگ علاقے کے پیٹرولنگ پوائنٹ 15 سے افواج کی واپسی کی تجویز رکھی تھی جسے ہندوستان نے مسترد کر دیا تھا۔لیکن اس کے بعد کئی دور کے مذاکرات کے بعد اسی پوائنٹ سے افواج کی واپسی کا عمل شروع ہوا ہے۔ لیکن باقی دیگر متنازع علاقوں سے واپسی کے بارے میں چین کوئی تجویز نہیں رکھتا۔ مارچ میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ وانگ یی اور ایس جے شنکر کی ملاقات کے بعد رواں سال کے جولائی میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں منعقد ہونے والے گروپ 20 کے وزارئے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر ایک بار پھر دونوں کی ملاقات ہوئی تھی۔ اس دوران ہندوستان بار بار یہ بیان دیتا آیا ہے کہ جب تک چین اپنی افواج کو سابقہ پوزیشن پر نہیں لے جاتا، باہمی تعلقات بہتر نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ فریقین ایک دوسرے پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کی خلاف ورزی اور اسے من مانے طور پر تبدیل کرنے کا الزام عائد کرتے اور ایک دوسرے کے الزام کی تردید کرتے آئے ہیں۔

حزبِ اختلاف کے رہنماوں اور بالخصوص سینئر کانگریس رہنما راہل گاندھی حکومت پر چین کے تئیں نرم پڑنے کا الزام لگاتے رہتے ہیں۔ حکومت اور حکمراں جماعت ہندوستانیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے اس الزام کی تردید کی جاتی رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایل اے سی پر دونوں ملکوں کی جانب سے 50، 50 ہزار فوجی تعینات اور بھاری فوجی آلات نصب ہیں۔ ذرائع کے مطابق چینی افواج نے گزشتہ دو برسوں میں ایل اے سی پر متعدد تعمیرات کی ہیں اور بعض مقامات پر ایک طرح سے ایل اے سی کی پرانی پوزیشن تبدیل ہو گئی ہے۔

Tags: سرحدہند-چین
ShareTweetSend
Previous Post

تلنگانہ میں صرف ایک خاندان کی ترقی ہوئی:وزیر اعلیٰ آسام

Next Post

نیویارک میں پولیوکے وائرس کی موجودگی کا انکشاف

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
نیویارک میں پولیوکے وائرس کی موجودگی کا انکشاف

نیویارک میں پولیوکے وائرس کی موجودگی کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025
ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

ممبئی میں مساجد کے ذمہ داروں کا عدالت عالیہ سے رجوع

جون 25, 2025
قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

قطر میں واقع امریکی اڈہ پرایران کامیزائل حملہ

جون 24, 2025
وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ جموں منسوخ

انسداد انتہاپسندی کی صورتحال کا وزیر داخلہ نے جائزہ لیا

جون 22, 2025
امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

امریش پوری بالی ووڈ کی لازوال شخصیت

جون 22, 2025
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں عالمی یوم یوگا منایا گیا

جون 22, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In