منگل, نومبر 25, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

مولانا طارق جمیل کے فرزند نے کیوں خودکشی کی ؟ پولس وجہ تلاش کرنے میں مصروف

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 30, 2023
in اخبارجہاں
0
مولانا طارق جمیل کے فرزند نے کیوں خودکشی کی ؟ پولس وجہ تلاش کرنے میں مصروف
0
SHARES
367
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

آر پی او سہیل چوہدری نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں انہیں خود کو سینے میں گولی مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

نئی دہلی/ اسلام آباد(ہندوستان ایکسپریس نیوز بیورو): پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے فرزند مولانا عاصم جمیل کے گولی لگنے سے جاں بحق ہوجانے کی اطلاع عام ہونے کے بعد اب یہ خبر آرہی ہے کہ مولانا عاصم نے خود کشی کی ہے۔ حالانکہ اہل خانہ کا بیانیہ پولس کے بیانیہ سے ذرا مختلف ہے۔ ڈی ایس پی میاں چنوں محمد سلیم نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عاصم جمیل کی خودکشی کی وجہ سامنے نہ آ سکی ہے ۔ریجنل پولیس آفیسر ملتان سہیل چوہدری نے ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عاصم نے گھر میں موجود جم میں خود کو گولی ماری ہے اور یہ گولی ان کو سینے میں لگی۔

آر پی او نے دعویٰ کیا کہ انہیں اہل خانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم نے خود کشی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی او جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں اور واقعے کی ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔ بعدازاں آر پی او سہیل چوہدری نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں عاصم جمیل کو خود کو سینے میں گولی مارتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ہم نے فوٹیج کو تحویل میں لے لیا ہے اور اسے فرانزک تجزیے کے لیے بھیج رہے ہیں۔ دوسری جانب خاندانی ذرائع کے مطابق مولانا عاصم جمیل کی موت گن صاف کرتے اچانک گولی چلنے سے ہوئی ہے۔
مولانا طارق جمیل کے تین صاحبزادے ہیں جن میں سے دوسرے نمبر کے صاحبزادے عاصم جمیل کی عمر 32سال تھی۔ مولانا طارق جمیل کے ایکس(ٹوئٹر) کے اکاؤنٹ پراپنے فرزند کی موت کی تصدیق تو کی ہے لیکن موت کیسے ہوئی،یہ ابہام برقرار ہے۔

انا للہ وانا الیہ راجعون

آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے. اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں. اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

— Tariq Jamil (@TariqJamilOFCL) October 29, 2023

اس درمیان ریجنل پولیس افسر (آر پی او) ملتان سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے، ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے۔ سیٹی فورٹی ٹوڈاٹ ٹی وی کی خبر کے مطابق آر پی او ملتان نے کہا کہ عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے اپنے آپ کو گولی ماری۔ تلمبہ میں مولونا طارق جمیل کے گھر جا کرتحقیقات کرنے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، جب انہوں نے پستول لوڈ کر کے اس کا رخ اپنے سینے کی طرف کیا تو ملازم عمران نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا لیکن اسی دوران انہوں نے خود پر گولی چلا لی۔ یہ ایک ہی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔ پولیس کے مطابق عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی، بعد میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پولیس کے دعووں کے برعکس مولانا طارق جمیل کی ٹوئٹر پوسٹ میں بھی واقعے کو حادثہ قرار دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شواہد اور فرانزک رپورٹ کی روشنی میں موت کی وجوہات کا تعین کیا جائے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی پی او خانیوال اور جائے حادثہ پر موجود دیگر سینئر پولیس افسران نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ مولانا طارق جمیل نے اس واقعہ حادثاتی موت قرار دیاہے اور ٹوئٹر پر لکھاہے کہ حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

معروف سیاسی اور سماجی شخصیات نے بیٹے کے انتقال پر مولانا طارق جمیل سے تعزیت کی۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مولانا طارق جمیل صاحب اور ان کے اہل خانہ سے جواں سال فرزند عاصم جمیل کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے پر ہم سب آپ کے غم میں شریک ہیں، یقیناً یہ ایک ناقابل برداشت غم ہے اور ہماری دعائیں اور ہمدردیاں آپ کے ساتھ ہیں۔اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے بھی مولانا طارق جمیل سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے فرزند کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار. کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Tags: خودکشیسی سی ٹی وی فوٹیجمولانا طارق جمیل
ShareTweetSend
Previous Post

جمہوریت کو بچانے کیلئے موجودہ حکومت کو ہٹانا ہوگا: دگ وجے

Next Post

ایرانی صدر کی گیدڑبھبکی: اب اسرائیل ہمارے جواب کا انتظار کرے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
خواتین کے حقوق پر مغرب کا معیاردُہرا:صدرِ ایران

ایرانی صدر کی گیدڑبھبکی: اب اسرائیل ہمارے جواب کا انتظار کرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

دہلی میں ہوا کا معیار مسلسل 10ویں دن بھی بہت خراب

نومبر 23, 2025
بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 23, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In