جمعہ, نومبر 14, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

آنگن واڑی کے کارکنوں کو معذور بچوں کے تئیں حساس بنانے کی تیاری

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 29, 2023
in خاص خبریں
0
آنگن واڑی کے کارکنوں کو معذور بچوں کے تئیں حساس بنانے کی تیاری
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی(یو این آئی) معذور بچوں کی معذوری کو ابتدائی مراحل میں ہی کم کرنے کے لیے ملک بھر میں تقریباً 14 لاکھ آنگن واڑی کے کارکنوں کو معذور بچوں کے تئیں حساس بنانے کی تیاری چل رہی ہے۔ بہبودی خواتین و اطفال کے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے منگل کے روز یہاں منعقدہ پروگرام میں کہا کہ آنگن واڑی کے کارکنوں کو معذور بچوں اور ان کی معذوری کے تئیں حساس بنانے کی طرف آگے بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت آنگن واڑی کے کارکنوں کو معذوری کے تئیں حساس بنانے میں تعاون کرتی ہے۔ اس سے ملک بھر میں بچوں کی معذوری میں 30 فیصد تک کمی آسکتی ہے۔ معذور بچوں کے تئیں آنگن واڑی کے ملازمین کی شناخت اور ان کو حساس بنانے سے ملک میں ایک منفرد افرادی قوت تیار ہوگی۔ اس موقع پرمرکزی وزیر نے پروگرام میں ‘معذور بچوں کے لیے آنگن واڑی پروٹوکول’ کا بھی افتتاح کیا۔
بہبودی خواتین واطفال کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی، اور سماجی انصاف و تفویض اختیارات کی مرکزی وزارت میں سکریٹری راجیش اگروال موجود تھے۔ اس پروگرام میں ملک بھر سے آنگن واڑی کارکنان اور متعلقہ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
محترمہ ایرانی نے آنگن واڑی مراکز کو مزید جامع بنانے کے لیے ان کی اصلاح اور اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ آنگن واڑی کارکنوں کی تربیت اور صلاحیت سازی کے لیے 300 کروڑ روپے مختص کیے گئے ش ہیں۔ آنگن واڑی کے کارکنوں کی رسائی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال تین سے چھ سال کی عمر کے 4.37 کروڑ بچوں کو روزانہ گرم کھانا فراہم کیا جا رہا ہے اور تین سال کی عمر کے 4.5 کروڑ بچوں کو گھر لے جانے والا راشن اور آٹھ کروڑ بچوں کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔
پروٹوکول کی کتابچہ کے مطابق پہلے مرحلے میں معذوری کی ابتدائی علامات کی جانچ کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں کمیونٹی پروگرام منعقد کیے جائیں گے اور خاندانوں کو بااختیار بنایا جائے گا۔ تیسرے مرحلے میں آنگن واڑی کارکنان اور آشا ورکرز متعلقہ معذور بچوں اور خاندانوں کی مدد کریں گے اور انہیں خصوصی مقامات پر بھیجیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر ضلع انتظامیہ کو تعلیم اور تغذیہ کی خصوصی ضروریات کو پورا کرنے، معذور بچوں اور ان کے خاندانوں کو بااختیار بنانے کے لیے سوالمبن کارڈ فراہم کرنے میں رہنمائی کی جائے گی۔ ان بچوں کو نیوٹریشن ٹریکر سے بھی منسلک کیا جائے گا۔
وزیر موصوفہ نے کہا کہ آنگن واڑی کے کارکنان سماج کی ذہنیت کو بدلنے کے لیے نچلی سطح پر بیداری اور حساسیت پیدا کریں گے۔مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ اگر جلد تشخیص ہوجائے تو ہندوستان میں 30 فیصد معذوری کو روکا جا سکتا ہے۔ چھ سال سے کم عمر کے بچوں کے لیے صحیح اقدامات اور سادہ کھیل پر مبنی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ہی، نشوونما کی تاخیر کو مزید سنگین معذوری میں تبدیل ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔
2011 کی مردم شماری کے مطابق ہندوستان میں 2.2 فیصد لوگ معذوری میں مبتلا ہیں جو کہ موجودہ آبادی کا تقریباً تین کروڑ ہے۔

Tags: آنگن واڑیاپ گریڈاسمرتی ایرانیاصلاحبہبودی خواتین و اطفالمرکزی وزارتمعذور
ShareTweetSend
Previous Post

خودمختار فلسطین کا قیام تنازع کے حل کے لیےبنیادی شرط : پوتین

Next Post

جنگ بندی کے پانچویں دن 30 فلسطینیوں اور 10 اسرائیلیوں کی رہائی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
جنگ بندی کے پانچویں دن 30 فلسطینیوں اور 10 اسرائیلیوں کی رہائی

جنگ بندی کے پانچویں دن 30 فلسطینیوں اور 10 اسرائیلیوں کی رہائی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025
ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

ملک میں انگریزوں جیسا مودی کا سامراج : پرینکا

نومبر 6, 2025
کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

کشمیرمیری فلمی زندگی کا سنگ میل رہا ہے: راج ببر

نومبر 6, 2025
امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7  ہلاک

امریکہ میں کارگو طیارہ حادثہ کا شکار، 7 ہلاک

نومبر 5, 2025
فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

فلپائن میں سمندری طوفان، 66 افراد ہلاک

نومبر 5, 2025
’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

’آئڈیا کمیونیکیشنز‘ کی سلور جوبلی تقریب

اکتوبر 18, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In