رائل ایئر فورس کی جدہ کی فضاؤں میں شاندار پرفارمنس
ریاض(ایجنسیاں)سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کی تقریبات کا آغاز ہوگیاہے۔ اسی حوالے سے جدہ کے آسمان میں "ایئر ایگلز” نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ان طیاروں نے واٹر فرنٹ پر پروازیں کرکے لوگوں کے دل موہ لئے۔ رائل سعودی ایئرفورس کے طیاروں نے ایئر شو پیش کیا اور لوگوں کی خوشی کو دوبالا کر دیا۔ سعودی وزارت دفاع نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ رائل ایئر فورس نے مملکت کے 14 شہروں میں 92 ویں قومی دن کے ایئر شو میں شرکت کرنے والے طیاروں کی نمائش کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
آپ کو بتادیں کہ سعودی عرب کا 92 واں قومی دن باضابطہ طورپرجمعہ 23 ستمبر کو منایا جا ئے گا۔ سعودی عرب میں میوزیم اتھارٹی نے بتایا کہ قومی دن پرسعودی محلات کے متعدد عجائب گھروں اور 5 شہروں کے علاقائی عجائب گھروں میں خصوصی تقریبات اور سرگرمیوں کےانعقاد کا پروگرام بنایا گیا ہے۔ ان تقریبات کا مقصد سعودی بادشاہی کی تاریخی اور ثقافتی گہرائی کی آگاہی پھیلانا اور عجائب گھروں میں لوگوں کی حاضری بڑھانا ہے۔
میوزیم اتھارٹی نے قومی دن کی تقریبات کے متعلق ان شہروں میں مقامات اور عجائب گھروں کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض میں مصمک پیلس میوزیم، مکہ مکرمہ میں قصر الزاھر پیلس، طائف میں شبرا پیلس میوزیم میں تقریبات رکھی گئی ہیں۔ یہ عجائب گھر سعودی تاریخ میں بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں ریل کی پٹری والے میوزیم اورنجران کے مقامی میوزیم میں بھی قومی دن کے متعلق سرگرمیاں طے کی گئی ہیں۔
یہ پانچ عجائب گھر کئی ثقافتی تقریبات کی میزبانی کریں گے۔ قومی دن پر ان عجائب گھروں کو مختلف انداز میں سجایا جائے گا۔ میوزم کے اگلے حصے کو روشن کیا جائے گا۔ تھری ڈی پروجیکشن، گرافٹی کا اہتمام کیا جائے گا۔ ان عجائب گھروں میں تعارفی دیوار سجائی جائے گی ، لوک ثقافتی سرگرمیاں ہونگی ، گٹار بجانے کی کارکردگی پیش کی جائے گی اوربچوں کیلئے تعلیمی ماحول کی تیاری کی تیاری بھی ان سرگرمیوں میں شامل ہوگی۔ خیال رہے سعودی حکومت کے تحت میوزیم اتھارٹی کو فروری 2020 میں قائم کیا گیا تھا، اس کا صدر دفتر ریاض میں ہے۔