جمعرات, جولائی 31, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

دلیپ کمار کا پُر تعیش بنگلہ فروخت

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
جولائی 27, 2024
in خاص خبریں, فن فنکار
0
دلیپ کمار کا پُر تعیش  بنگلہ فروخت
0
SHARES
119
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی (یو این ائی ) ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اور تجربہ کار اداکار دلیپ کمار کے ، ممبئی سمندر کے کنارے پالی ہل میں واقع بنگلہ 170 کروڑ روپے فروخت ہو گیا ہے۔ دلیپ کمار اس عمارت کے ٹرپلیکس بنگلے میں رہتے تھے۔ اس پرتعیش بنگلے کی جگہ اب لیجنڈ بلڈنگ کھڑی ہوگی۔دلیپ کمار کا بنگلہ ایپکو انفراٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ نے خریدا ہے۔ کمپنی نے اس پرتعیش اور کشادہ بنگلے کے لیے 172 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ یہ لین دین ‘ بلیک روک ‘ کمپنی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ 9 ہزار 527 مربع فٹ کے بڑے رقبے والے اس بنگلے کی ڈیل ایک لاکھ 62 ہزار روپے فی اسکوائر فٹ کی مقررہ قیمت پر کی گئی ہے۔ اس پراپرٹی کی رجسٹریشن کے لیے 9.33 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی ہے۔ یہ باندرہ کے علاقے میں کسی پراپرٹی کے لیے موصول ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔


دلیپ کمار نے 2016 میں عشر گروپ کے ساتھ پالی ہل میں ایک بنگلے کو گرانے اور اس جگہ پر ایک لگژری رہائشی عمارت بنانے کا معاہدہ کیا تھا۔ تعمیر نو کے اس منصوبے کا نام ‘دی لیجنڈ’ ہے۔ اس عمارت میں 4 اور 5 بی ایچ کے کے لگژری گھر بنائے جائیں گے۔ اس پروجیکٹ میں 2 ہزار مربع فٹ رقبہ میں ایک میوزیم بھی بنے گا، جو دلیپ کمار کو وقف کیا جائے گا۔ 2023 میں، ڈویلپر نے اعلان کیا کہ ‘دی لیجنڈ’ عمارت میں 15 لگژری گھر بنائے جائیں گے۔ اب یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ یہ منصوبہ 2027 میں مکمل ہو جائے گا۔ اس سے تقریباً 900 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی۔


چند سال قبل دلیپ کمار کے اہل خانہ نے ایک رئیل اسٹیٹ فرم پر دلیپ کمار کے بنگلے کے لیے قانونی دستاویزات تیار کرنے کا الزام لگایا تھا۔ لواحقین نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ قبضہ کی خاطر ایسا کیا گیا۔ 2017 میں دلیپ کمار اور ان کی اہلیہ سائرہ بانو نے کہا تھا کہ بنگلہ ہمارے قبضے میں ہے اور چابیاں بھی ہمارے پاس ہیں۔ اس کے بعد تنازعہ حل ہو گیا۔ دلیپ کمار نے یہ بنگلہ عبدالطیف سے 1953 میں خریدا تھا۔ 1966 میں سائرہ بانو سے شادی کے بعد دلیپ کمار اس بنگلے میں رہنے چلے گئے۔


ہندی سنیما کے عظیم اداکار دلیپ کمار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ دلیپ کمار نے پانچ دہائیوں تک مداحوں کے دلوں پر راج کیا۔ وہ ٹریجڈی کنگ کے نام سے مشہور تھے۔ دلیپ کمار کی اداکاری نے امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کو متاثر کیا۔ دلیپ کمار کو حکومت پاکستان نے اپنے ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان امتیاز سے نوازا۔ دلیپ کمار نے مغل اعظم، نیا دور، گنگا جمنا، دیوداس، دل دیا درد لیا، آدمی، رام اور شیام جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔ قلعہ ان کی آخری فلم تھی۔ دلیپ کمار نے 2021 میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ اب وہ ایک بار پھر خبروں میں ہیں، کیونکہ ان کا بنگلہ 172 کروڑ روپے میں فروخت ہوا ہے۔

Tags: 170 کروڑباندرہبنگلہپُر تعیشپراپرٹیدلیپ کمارلیجنڈ بلڈنگمیوزیم
ShareTweetSend
Previous Post

صدر اور نائب صدر کو ملنے والے تحائف کی نیلامی ہوگی

Next Post

پیرس اولمپکس کا شاندار افتتاح

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
پیرس اولمپکس کا شاندار افتتاح

پیرس اولمپکس کا شاندار افتتاح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

برطانیہ کا فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا مشروط اعلان

جولائی 27, 2025
کرنل طاہر مصطفیٰ  جامعہ ہمدرد کے  رجسٹرار مقرر

کرنل طاہر مصطفیٰ جامعہ ہمدرد کے رجسٹرار مقرر

جولائی 27, 2025
جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جسٹس ورما کی رٹ درخواست پرپیرکوہوگی سماعت

جولائی 26, 2025
آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین  کااحتجاج

آئی ڈی بی آئی بینک کے ملازمین کااحتجاج

جولائی 26, 2025
سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

سرعام بے عزتی کے بعدطالبعلم کی خودکشی

جولائی 26, 2025
بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

بہار کی ووٹر لسٹ سے55 لاکھ نام حذف ہونے کاامکان!

جولائی 24, 2025
مرکز کشمیر میں انتخابات کے لیے تیار۔۔۔ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہی یہ بات

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں اپیل پرجلد سماعت کیوں؟

جولائی 27, 2025
لاعلمی کا سیاسی فائدہ اٹھانا شرمناک ہے: نائب صدرجمہوریہ

نائب صدر کااستعفیٰ،حکمراں برادری خاموش کیوں؟

جولائی 24, 2025
جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جسٹس یشونت ورما کیخلاف مواخذہ کی تیاری مکمل

جولائی 22, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ کی گنجان آبادی سے اب جبری انخلا کا حکم

جولائی 21, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In