حیدرآباد: ایمولینس جس کیلئے راستہ فراہم کرنا شہری اپنا فرض تصور کرتے ہیں اور ارباب مجاز بھی ایمبولنس کیلئے رانگ روٹ راستہ پر سفر کی اجازت فراہم کرتے ہیں۔ مریضوں پریشان حال مریضوں کے زندگی اور موت کے سفر میں مددگار ایمبولنس کا بھی سرقہ کرنے سے لوگ باز نہیں آتے۔ تاہم تلنگانہ پولیس بھی کم نہیں ہے۔ فلموں میں پولیس کے رول سے شائقین کو مسرور کرنے والے فلمسازوں کی طرح ایک چور کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو ایمبولن سلے کر فرار ہوگیا تھا۔ ایمبولنس کے سارق کو پکڑنا اس لئے بھی مشکل ہوگیا چونکہ وہ سائرن بجا کر فرار ہورہا تھا۔ تعاقب میں جٹی پولیس سے بچنے کے دوران اس نے ایک ٹول گیٹ کو نقصان پہنچایا۔ ایک شخص کو ٹکر دیدی اور جو درمیان میں آتا اس کو پریشان کرتے ہوئے فرار ہورہا تھا۔ جہاں فلمی انداز میں پولیس نے ٹیکومیٹلہ علاقہ میں لاری کو سڑک کے درمیان رکھتے ہوئے سارق کو گرفتار کرلیا۔ تاہم باضابطہ طور پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جو سابقہ میں ایسی وارداتیں انجام دے چکا ہے۔ آج صبح پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک ایمبولنس کا حیات نگر علاقہ سے سرقہ کرلیا گیا ہے اور مسروقہ ایمبولنس وجے واڑہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ پولیس نے جیسے ہی اطلاع حاصل کی، فوری چیک پوسٹ کو چوکس کردیا گیا اور ایمبولنس کے تعاقب میں جٹ گئی۔ چٹیال، کورلہ پاڑ سے بچکر نکلنے والے ایک شہری جان ریڈی کو زخمی کرنے والے ایمبولنس کو ٹیکومیٹلہ کے علاقہ میں لاری کو سڑک کے درمیان روک کر پکڑ لیا۔