لکھنؤ:10مارچ(یواین آئی) سماج وادی پارٹی(ایس پی)صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جےپی حکومت میں غریبوں اور کمزور طبقات کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔یاد ونے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ پولیس سے لے کر دبنگ اور غنڈے غریبوں پر مظالم ڈھارہے ہیں۔ لکھنؤ میں پولیس نے ای۔رکشا ڈرائیور کی پٹائی کردی۔ اسی طرح سے چترکوٹ میں ایک رکشا ڈرائیور کے قرض پر لئے رکشے کو بدعنوان افسران کے ذریعہ ضبط کر کے 50 ہزار روپئے کی رشوت طلب کی گئی۔ مطالبہ پورانہ کر پانے پر رکشا ڈرائیور کے ذریعہ خودکشی کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جےپی حکومت میں ریاست سے ہر دن کہیں نہ کہیں غریب کی خودکشی کی خبریں آتی ہیں۔ انصاف نہ ملنے سے کہیں کسان خودکشی کو مجبور ہیں تو کہیں غریب لوگ خود کو آگ لگا رہے ہیں۔ اترپردیش میں اسمبلی کے سامنے اور وزیر اعلی رہائش کے نزدیک اکثر اس طرح کے واقعات سامنے آتے ہیں۔ خودکشی سے بڑا بی جےپی کے غیر انسانی اقتدار کا ثبوت اور کیا ہوسکتا ہے۔یادو نے کہا کہ بی جےپی حکومت میں کسی کو انصاف نہیں مل رہا ہے۔ کسان، نوجوان، کاروبار، غریب سبھی پریشان اور حکمراں جماعتو اس کے حامیوں سے ہراساں ہیں۔خواتین اور بچیاں روز رسوا ہورہی ہیں۔ تھانے میں بھی انصاف نہیں ملتا ہے۔ بلکہ متاثرین کے لئے تھانے بھی محفوظ نہیں نہیں۔حراست میں امواگ کے معاملے میں اترپردیش اول ہے۔ غنڈے اور دبنگ بی جےپی حکومت کے تحفظ میں لاقانونیت پھیلارہے ہیں۔ لوگ عاجز ہیں۔ انصاف کے لئے بھٹک رہے ہیں۔