فٹبال کے عالمی مقابلے میں قطر وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو میزبان ہو کر بھی اپنا پہلا میچ ہار گیا
نئی دہلی/ دوحہ(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): فٹ بال کے ورلڈ کپ مقابلے کے پہلے میچ کے شکست اور فتح کی خبر عام ہوتے ہی نواب مصطفیٰ خاں شیفتہ کا مصرعہ بے ساختہ زباں پہ آگیا کہ "بد نام اگر ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا”۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میزبان قطر اپنا افتتاحی میچ ہار گیااور یوں میزبان ملک کے ذریعہ اپنے پہلے میچ میں ہار کا ریکارڈ بھی اس نے اپنے نام کرلیا۔
آپ کو بتادیں کہ اتوار کو ورلڈ کپ 2022 کے آغاز پر میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں ایکواڈور نے قطر کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ہے۔ اس طرح اب تک ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلے میں قطر وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو میزبان ہو کر بھی اپنا پہلا میچ ہار گیا ہے۔
ایکواڈور کے اینر ویلنشیا نے میچ کے پہلے ہی ہاف میں دو گول کر کے اپنی فتح کو یقینی بنا لیا تھا۔
اس سے قبل 12 سال تک سوالات، تنقید اور افواہوں کا سامنا کرنے کے بعد قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز اتوار کی شام ہوا۔ اتوار کو ورلڈ کپ 2022 کے آغاز پر میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں ایکواڈور نے قطر کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی ہے۔ اس طرح اب تک ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلے میں قطر وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو میزبان ہو کر بھی اپنا پہلا میچ ہار گیا ہے۔
ایکواڈور کے اینر ویلنشیا نے میچ کے پہلے ہی ہاف میں دو گول کر کے اپنی فتح کو یقینی بنا لیا تھا۔اس سے قبل 12 سال تک سوالات، تنقید اور افواہوں کا سامنا کرنے کے بعد قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز اتوار کی شام ہوا۔قطر میں ہونے والا عالمی ٹورنامنٹ شاید تاریخ میں سب سے متنازع کپ ہو گا جس کے بارے میں انعقاد سے قبل ہی بہت سی باتیں ہوئیں۔مشرق وسطی کے اس چھوٹے سے ملک نے جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا اور امریکہ کے مقابلے میں میزبانی کا حق حاصل کیا تاہم اس پورے عمل کے دوران کرپشن کے کئی الزامات بھی لگے جن کی قطر تردید کرتا ہے۔فروری 2021 میں برطانوی اخبار گارڈین نے ایک خبر میں کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کے بعد سے قطر میں ہندوستان، پاکستان، نیپال بنگلہ دیش اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ساڑھے چھ ہزار مزدور مر چکے ہیں۔ یہ تعداد ان اعداد و شمار کی بنیاد پر دی گئی جو قطر میں موجود ان ممالک کے سفارت خانوں نے فراہم کیے۔