اتوار, نومبر 23, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home اخبارجہاں

اسلامو فوبیا کے تدارک کے کیلئے عالمی ایکشن پلان بنایا جائے: حنا ربانی کھر

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 23, 2022
in اخبارجہاں
0
اسلامو فوبیا کے تدارک کے کیلئے عالمی ایکشن پلان بنایا جائے: حنا ربانی کھر
0
SHARES
17
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد(ایجنسیاں): پاکستانی وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے اسلامو فوبیا میں خطرناک حد تک اضافے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک عالمی ایکشن پلان بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے ان خیلات کا اظہار مراکش کے شہر فاس میں اقوام متحدہ کے اتحاد برائے تہذیبوں کے 9 ویں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی میزبانی مراکش کی شاہ نے کی۔
وزیر مملکت نے دنیا بھر میں مذہبی عدم برداشت، امتیازی سلوک، اسلامو فوبیا اور تشدد کے بڑھتے ہوئے مسئلہ کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر اور خدشات کو واضح کیا۔ انہوں نے پرامن بقائے باہمی، باہمی افہام وتفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مسلسل اور مضبوط بین مذہبی، بین تہذیبی اور بین المذاہب مکالمے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
حنا ربانی کھر نے خاص طور پر مسلمانوں اور اسلام کے خلاف ریاستی امتیازی سلوک، دشمنی اور فوبیا کی طرف توجہ مبذول کروائی اور اس طرح کے گھنائونے کاموں کے لیے استثنیٰ کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ماحول کی طرف توجہ دلائی۔ انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسلامو فوبیا اور مسلم مخالف نفرت کے گھنائونے رجحان سے بامعنی طور پر نمٹنے کے لیے ایک ایکشن پلان مرتب کریں۔ اقوام متحدہ کی تہذیبوں کا اتحاد نائن الیون کے بعد 2005 میں مسلم دنیا اور مغرب کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے جواب میں تشکیل دیا گیا تھا۔
اس کے بنیادی مقاصد میں سے ایک تمام ثقافتوں، روایات اور مذہبی عقائد کے لیے باہمی احترام کو آگے بڑھانا ہے۔ نواں فورم ”امن کے اتحاد کی طرف: ایک انسانیت کے طور پر ایک ساتھ رہنا“ کے مرکزی موضوع کے تحت منعقد کیا گیا۔ یو این اے او سی گروپ آف فرینڈز کے رکن کے طور پر پاکستان اتحادکے مینڈیٹ کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کر رہا ہے۔
درایں اثنا پاکستان کی وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے سعودی عرب کے نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے ملاقات کی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق یہ ملاقات مراکش کے شہر فاس میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے تمدنی امور کے نویں عالمی فورم کے موقع پر ہوئی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں اور مشترکہ تعاون کے موضوعات کا جائزہ لیا گیا۔ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی اور حنا ربانی کھر نے علاقائی و بین الاقوامی حالات اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر مراکش میں متعین سعودی سفیر عبداللہ الغریری بھی موجود تھے۔

Tags: اسلامو فوبیاحنا ربانی کھرعالمی ایکشن پلان
ShareTweetSend
Previous Post

طیارہ حادثہ کے بعد مسافر جوڑے نے سلفی لے کر سبھوں کو حیران کردیا

Next Post

افغانستان:3 خواتین اور11مردوں کو کوڑے مارے گئے

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
افغانستان:3 خواتین اور11مردوں کو کوڑے مارے گئے

افغانستان:3 خواتین اور11مردوں کو کوڑے مارے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

بہار حکومت کے وزراء کے درمیان قلمدانوں تقسیم

نومبر 21, 2025
منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

منریگا میں 26 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ مزدور

نومبر 21, 2025
ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی  کےمشیروں کی ملاقات

ہند-بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کےمشیروں کی ملاقات

نومبر 20, 2025
وزیر خارجہ آج سعودی عرب جائیں گے

دہشت گردی پر کوئی سمجھوتہ نہيں: ایس جے شنکر

نومبر 20, 2025
بی جے پی  بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

بی جے پی بہارکی نمبرون پارٹی بن گئی

نومبر 18, 2025
دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

دہلی دھماکہ کے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان

نومبر 11, 2025
بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی  سرکار:ایگزٹ پولز

بہارمیں بنے گی این ڈی اے کی سرکار:ایگزٹ پولز

نومبر 11, 2025
دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

دہلی کے دھماکہ کے بعد کی تصویری جھلکیاں

نومبر 10, 2025
دہلی  دھماکہ  کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

دہلی دھماکہ کے بعد قومی دارالحکو مت میں الرٹ

نومبر 10, 2025
مہنگائی شباب پر، غریب مشکل میں:اکھلیش

بہار تبدیلی کے لئے تیار ہے: اکھلیش یادو

نومبر 6, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In