پٹنہ :پٹنہ ضلع (رورل)کے سابق صدر ششی شیکھر پرساد کا کل شام ایک نجی اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ دنوں سے مسلسل بیمار تھے۔ بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر اکھلیش پرساد سنگھ نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ایک سچے سپاہی کو کھو دیا ہے۔ ششی شیکھر پرساد سال 2000 کے اسمبلی انتخابات میں دانا پور اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار بھی تھے اور انہوں نے ریاستی کانگریس میں سکریٹری کےطور پر بھی اپنی خدمات انجام دی تھیں۔
ضلع کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ڈاکٹر آشوتوش کمار شرما نے ششی شیکھر پرساد کی آخری رسومات میں شرکت کی اور گلپوشی کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ ڈاکٹر شرما نے کہا کہ ششی شیکھر پرساد نے پٹنہ ضلع دیہی کانگریس میں کانگریس پارٹی کو مضبوط کیا اور میں نے برسوں تک ان کی رہنمائی میں کام کیا۔
ششی شیکھر پرساد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر ڈاکٹر شکیل احمد خان، سابق ریاستی صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا، برجیش پانڈے، نرملیندو ورما، برجیش پرساد منن، راجیش راٹھوڑ، سبودھ کمار، آنند مادھو، لال بابو لال ، راج کمار راجن، اسیت ناتھ تیواری، ڈاکٹر آشوتوش کمار شرما، سنجیو کمار کرمویر، سنیل کمار سنگھ، سمت سنی، ششی رنجن، راج نندن کمار، چندن سنگھ، مرنال انامے اور رینو بہاری لال کے نام قابل ذکر ہیں۔