نئی دہلی( فرحان یحییٰ) شمال مشرقی ضلع میں واقع شیام لال کالج میں آپسی بھائی چارہ اتحاد و اتفاق پولیس اور عوام کے مابین تال میل اور امن و امان کے فروغ کے لیے ایک شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا عنوان امن کی شام آپسی بھائی چارے کی طرف ایک اور قدم تھا۔ 350 سے زیادہ امن کمیٹی، ناگرک بھائی چارہ سمیتی کے عہدیداران ممبران اور کارکنان اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ اسپیشل پولیس کمشنر لا اینڈ آرڈر دپیندرا پاٹھک، جوائنٹ کمشنر مشرقی خطہ چھایا شرما ، ڈپٹی کمشنر شمال مشرقی ضلع، ڈپٹی کمشنر شادرہ ضلع، ڈپٹی کمشنر مشرقی ضلع تینوں اس پروگرام میں شریک ہوئے۔ اسپیشل پولیس کمشنر کے ہاتھوں پولیس کے شانہ بشانہ امن اور بھائی چارہ قائم رکھنے والے لوگوں کو انعامات اور اعزازات سے بھی نوازا گیا۔












