نینی تال (یو این آئی) اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں غیر قانونی طور پر چلنے والے مدارس کے خلاف مہم پیر کو دوسرے دن بھی جاری رہی اور چار مدارس کو سیل کر دیا گیا۔ضلع انتظامیہ کی جانب سے پیر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ وویک کمار رائے کی قیادت میں ایک مہم چلائی گئی۔ دو روز میں 17 مدارس کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ایک پر قبضہ کر لیا گیا ہے ۔ کل یعنی اتوار کو 13 مدارس کو سیل کیا گیا تھا۔مسٹر رائے کے مطابق نینی تال ضلع میں اب تک 21 غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ ہلدوانی کے علاوہ کالاڈھونگی میں تین مدارس کو بھی ضلع انتظامیہ نے سیل کر دیا ہے ۔
آج چلائی گئی مہم کے دوران سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) پرکاش چندر، سٹی مجسٹریٹ اے پی باجپئی، میونسپل کمشنر ریچا سنگھ، سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ پریتوش ورما، ریکھا کوہلی، پولس سرکل آفیسر نتن لوہنی، تحصیلدار منیشا بشٹ، کلدیپ پانڈے ، ضلع سوشل ویلفیئر اور پولیس اسٹیشن انچارج وشوناتھ کے ساتھ پولیس فورس کے افسران بھی موجود تھے ۔