ممبئی: اداکار ادتیا سنگھ راجپوت پراسرار طور پر اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ فی الحال موت کی وجہ کا پتہ نہیں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے مسٹر راجپوت کی موت کا سبب جاننے کےلیے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 32 سالہ ادتیا سنگھ راجپوت ممبئی میں اپنے فلیٹ کے بیت الخلا میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
کبروں میں بتایا گیا ہے کہ ادتیا کے دوست جب ان سے ملنے کےلیے گھر پہنچے تو انہیں واش روم میں پڑا پایا۔ان کے دوست اور عمارت کے چوکیدار انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے کر گئے جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ ادتیا سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کی شروعات 17 برس کی عمر میں کی تھی جبکہ وہ ’کرانتی ویر‘ اور ’میں نے گاندھی کو نہیں مارا‘ جیسی بڑی فلموں میں بھی کام کیا۔ابتدائی اطلاعات بتاتی ہیں کہ یہ ممکنہ طور پر منشیات کی زیادہ مقدار کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔
آپ کو بتادیں کہ راجپوت اتراکھنڈ میں پیدا ہوئے، لیکن وہ نئی دہلی میں آباد ہوئے اور تقریباً 20 سال قبل گلیمر انڈسٹری میں بطورچائلڈ اسٹار ماڈل اور اداکار کے طور پر شروعات کی۔
اس عرصے میں انہوں نے 300 سے زیادہ اشتہارات میں ان کا چہرہ بن کر سامنے آیا۔ "آدی کنگ”، "کرانتی ویر”، "میں گاندھی کو نہیں مارا”، "محبت” اور دیگر جیسی فلموں میں ان کے رول کو سراہا گیا۔ چھوٹی اسکرین پر وہ ‘کمبالا انویسٹی گیشن ایجنسی’، ‘اسپلٹس ولا – 9’، ‘محبت’، ‘عاشقی’، ‘کوڈ ریڈ’، ‘راجپوتانہ’، ‘آواز-9’، ‘بیڈ بوائز’ جیسے شوز میں نظر آئے۔
ذہن نشیں رہے کہ 14 جون 2020 کو ایک اور مقبول اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی پر اسرار حالت میں موتہہوگئی تھی۔