دیوبند(دانیال خان)ایک شخص کے ذریعہ 13 سالہ ذہنی معذور لڑکے کے ساتھ بد فعلی کرنے اور اس گندی حرکت کی فحش ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے ذہنی طور پر معذور بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔تفصیل کے مطابق دیوبند تحصیل کے ایک گاؤں کے رہنے والے متاثرہ والد نے کوتوالی دیوبند میں دی گئی تحریر میں بتایا ہے کہ وہ مذدوری کرنے کے لئے گاؤں سے باہر آیا ہوا تھا اسی دوران اس کے ایک جاننے والے نے اس کو موبائل پر ایک ویڈیو دکھائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔وائرل ویڈیو میں اس نے گاؤں کے آدیش تیاگی نامی شخص کو اپنے 13 سالہ ذہنی معذور بیٹے کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے دیکھا،ویڈیو دیکھ کر اس کے ہوش باختہ ہو گئے اور وہ شرم سے پانی پانی ہو گیا۔متاثرہ والد کے مطابق مزکورہ ویڈیو اس کے گاؤں سمیت آس پاس کے علاقہ میں بھی وائرل ہو چکی ہے جو بہت سے لوگوں کے موبائل فون میں موجود ہے۔ متاثرہ نے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی استدعا کی ہے۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پر ملزم آدیش تیاگی کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 377 بشمول آئی ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیاہے۔دیوبند کوتوالی انچارج ایچ این سنگھ نے کہا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزم کوآدیش تیاگی کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔