جمعہ, مئی 9, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

الیکشن کے بعد پھرماب لنچنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے: ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں

Hindustan Express by Hindustan Express
جولائی 1, 2024
in خاص خبریں
0
الیکشن کے بعد پھرماب لنچنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے: ڈاکٹر ظفرالاسلام خاں
0
SHARES
96
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی (یو این آئی) مسلمانوں کو متحد ہوکر ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کی اپیل کرتے ہوئے آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (رجسٹرڈ) کے صدر ڈاکٹر ظفر الاسلام خاں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی پارٹیوں کو مسلمانوں کا ووٹ تو چاہئے لیکن وہ مسلمانوں کے لئے کچھ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ آج یہاں آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (رجسٹرڈ) کی طرف سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں مسلمانوں کی آبادی 20 کروڑ ہے،اس کے باوجود ملک کی سیاسی پارٹیاں اپنے پروگراموں، اجلاس اور ریلیوں میں مسلمانوں کا نام لینے سے گریز کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس صورت حال سے کیسے نکلنا ہے،اس کے بارے میں تمام لوگوں کو غور و خوض کرنا چاہئے۔ ملک میں اتنی بڑی تعداد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے دعوی کیاکہ صورت حال یہ ہے کہ مسلمانوں کے خلاف کوئی کچھ بھی بول دیتا ہے مگر اس کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔اس کے برخلاف اگر کوئی مسلمان ادنی سی بات بھی کسی کے خلاف بول دے، پولیس رات کو ہی پہنچ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس برسوں سے سر عام اور اجلاس منعقد کرکے مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکی دی جاتی ہے لیکن انتظامیہ ایسے عناصر کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ اس طرح کی باتیں گزشتہ دس برس سے ہی ہورہی ہیں اس سے پہلے بھی کہی جاتی رہی ہیں لیکن وہ ڈھکے چھپے انداز میں، اشارے اور کنائے میں کہی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہاکہ ایک بار پھر ماب لنچنگ کے واقعات کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور چار جون کو لوک سبھا انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ملک میں متعدد جگہ جیسے چھتیس گڑھ، علی گڑھ وغیرہ میں ماب لنچننگ کے واقعات پیش آئے ہیں۔ ایسا نہیں تھا کہ ٹرک میں کوئی گائے تھی بلکہ بھینسیں تھیں جو کہ ممنوعہ نہیں ہے، اس کے باوجود بھیڑکے ذریعہ ماب لنچنگ کی گئی۔ کن لوگوں نے بھیڑ کے ذریعہ یہ وحشیانہ عمل انجام دیا ہے ویڈیو میں نظر آرہا ہے لیکن پولیس نے کچھ جگہ نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ یہ سب مجرموں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا ایک طرح کا عمل ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ’ہیٹ اسپیچ‘ اشتعال انگیز تقاریر کا سلسلہ چل پڑا ہے لیکن ایسے عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس کی وجہ سے اس میں شدت آگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماب لنچنگ، اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف اگر سخت عدالتی کارروائی ہوتی تو یہ سلسلہ رک جاتا لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا ہے اس کے برعکس ایسے خاطیوں کی عزت افزائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (رجسٹرڈ) ان تمام امور پر نظر رکھے گی اور اس کے خلاف عوامی بیداری اور قانونی کارروائی کرنے کی کوشش کرے گی۔

مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسرمحمد سلیمان نے کہا کہ مشاورت کی تشکیل نو کی کوشش کی جارہی ہے اور انہوں نے مشاورت کے شاندار ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بات کہی جاتی تھی تو اس کا اثر ہوتا تھا۔ اب اسی طرح متحرک اور متاثرکن آواز بننے کی ضرورت ہے۔ نائب صدر مولانا جنان اصغر نے کہا کہ اگر آپ زندہ قوم ہیں تو زندہ رہنے کی ثبوت پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ دوردراز کے مسلمان بہت سے مسائل کاشکار ہیں، ان کی داد رسی کی جانے کی ضرورت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ احتجاج میں بڑی طاقت ہوتی ہے اور تلوار کا مقابلہ کرنا آسان ہوتا ہے لیکن احتجاجی آواز کا مقابلہ کرنا مشکل ہوتا ہے۔

نائب صدر مولانا عطاء الرحمان قاسمی نے کہاکہ مشاورت ہندو مسلم اتحاد کا علمبردار تنظیم ہے اور ملی اتحاد اس کی تاریخ رہی ہے اور مشاورت ملی تنظیموں کا وفاق ہے۔ معروف صحافی معصوم مرادآبادی نے بڑے افسوس کی بات ہے کہ آج ہمیں اپنے وجود کی لڑائی لڑنی پڑرہی ہے۔ ساتھ انہوں نے کہاکہ اس طلسم کو توڑنے کے لئے منصوبہ بند طریقے سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ کارگزار جنرل سکریٹری سید تحسین احمد نے کہاکہ ماضی میں جو کچھ ہوا اسے کریدنے کی ضرورت نہیں آگے بڑھ کر کام کرنا ہے۔ ہم لوگ تعمیری کام کریں گے۔ ڈاکٹر بصیر احمد خاں نے کہاکہ جب تک احتجاج نہ ہو کوئی کسی کی بات نہیں سنتا، کسان تحریک اور شاہین باغ تحریک اس کی مثال ہے۔پریس کانفرنس میں مشاورت کے خازن محمد شمس الضحی ایگزی کیوٹیو ممبر ابرار احمد مکی اور دیگر سرکردہ افراد شامل تھے۔

Tags: آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت (رجسٹرڈ)چھتیس گڑھ،ڈاکٹر ظفرالاسلام خاںسیاسی پارٹیعلی گڑھلوک سبھا انتخاباتماب لنچنگمسلمان
ShareTweetSend
Previous Post

خراب موسم کے مد نظر پہاڑی علاوں میں الرٹ

Next Post

ہاتھرس میں بھگدڑ،116 کی موت

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
ہاتھرس میں بھگدڑ،116 کی موت

ہاتھرس میں بھگدڑ،116 کی موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 8, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025
پوپ فرانسس کی آخری رسوم کی ادائیگی

پوپ فرانسس کی آخری رسوم کی ادائیگی

اپریل 27, 2025
جھارکھنڈ میں’حزب التحریر’ کے 4ارکان گرفتار

جھارکھنڈ میں’حزب التحریر’ کے 4ارکان گرفتار

اپریل 27, 2025
گجرات میں500کے قریب غیر ملکیوں زیر حراست

گجرات میں500کے قریب غیر ملکیوں زیر حراست

اپریل 27, 2025
کشمیر میں  بڑا کریک ڈاؤن،  چھاپےاور تلاشیاں

کشمیر میں بڑا کریک ڈاؤن، چھاپےاور تلاشیاں

اپریل 27, 2025
… ججوں کی تقرری کے نظام میں تبدیلی ضروری: رجیجو

کسی کی ملکیت نہیں چھینی جائے گی: کرن رجیجو

اپریل 23, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In