پیر, فروری 2, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

کولہاپور میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش

Hindustan Express by Hindustan Express
جون 7, 2023
in خاص خبریں
0
کولہاپور میں ماحول کو خراب کرنے کی کوشش
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی:مہاراشٹر کے کولہاپور شہر میں متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے دو فرقوں کے درمیان تنائو پیدا ہوگیا جس کے بعد مقامی پولس اور انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امن میں خلل پیدا کرنے اور مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچانے والے بجرنگ دل اور منسے کے کارکنان پر کارروائی کی۔
کولہاپور میں پیدا ہوئے تنائو کی خبر سید اظہر(صدر جمعیۃ علماء شہرکولہا پور ) نے جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزاراعظمی کو بذریعہ فون دی جس کے بعد گلزار اعظمی نے سابق وزیراقلیتی امور اور سینئر کانگریس لیڈر محمد عارف نسیم خان، قاری محمد ادریس انصاری صدر جمعیۃعلماء شہر پونے اورڈاکٹر عبدالمنان شیخ نائب صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر سے گفتگوکی اور حالات کا جائزہ لیا۔
کولہا پور میں تنائو کے تعلق سے محمد عارف نسیم خان نے گلزار اعظمی کو بتایا کہ کولہاپور میں حالات قابو میں ہے ، مقامی پولس نے اضافی ریپڈ ایکشن فورس اوراسٹیٹ ریزرو پولس فورس طلب کیا اور ہنگامہ برپا کرنے والے برادران وطن پر لاٹھی چارج بھی کی ہے ۔
اس ضمن میں گلزار اعظمی نے بتایا کہ کولہاپور میں تنائو کی خبر انہیں موصول ہوتے ہی انہوں نے فوراًمحمد عارف نسیم خان اور جمعیۃ علماء کے مقامی ذمہ داران سے گفتگو کی اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد ضلع کلکٹر راہل ریکھاوراور سپرنٹنڈنٹ آف پولس( کولہاپور) شیلیس بالکواڑے کو بذریعہ ای میل خط روانہ کیا جس میں امن میں خلل پیدا کرنے والے شر پسندوں پرپولس کی بروقت کارروائی کی ستائش کی گئی اور پولس کے ساتھ تعاون کی بات کہی گئی۔
انتظامیہ کی توجہ مرکز مسجد پر شر پسندوں کی جانب سے پتھرائو کیئے جانے کی جانب دلائی گئی اسی طرح اکبر محلہ اور راجے باگیشور نامی علاقوں میں پتھرائو زنی کی واردات کی شکایت کی گئی ۔بذریعہ ای میل انتظامیہ سے درخواست کی گئی وہ کولہاپور میں امن و امان قائم رکھنے کے لیئے مزید اقدامات کرے نیز خاطیوں پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کرے ۔ مقامی مسلمانو ں سے انتظامیہ کا تعاون اور امن و امان برقرار رکھنے کی گذارش کی گئی۔
کولہا پور کے حالات کے تعلق سے نائب وزیر اعلیٰ و ہوم منسٹر دیوندر فڈنویس کے اس بیان کی گلزار اعظمی نے مذمت کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہم رول نکالیں گے کہ اورنگ زیب کی اولاد کون ہے ۔گلزار اعظمی نے کہا کہ ہوم منسٹر کو اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ بیان دینے سے احتراز کرنا چاہئے،ایسے بیانات سے تناؤ مزید بڑھ سکتا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ کل کولہاپور میں سوشل میڈیا پر کچھ پوسٹ وائرل ہوئی جس میں مبینہ طور پراورنگ زیب، ٹیپو سلطان وغیرہ کی تعریف کی گئی تھی، پوسٹ وائرل ہونے بعد بجرنگ دل اور منسے کے کارکنان نے علاقے میں ہنگامہ برپا کردیا اور علاقے میں توڑ پھوڑ شروع کردی اور کولہاپور بند کا اعلان کردیا جس کی وجہ سے پولس کوشہر میں 144؍ نافذ کرنا پڑا۔

Tags: سوشل میڈیا پوسٹکولہاپورماحول
ShareTweetSend
Previous Post

الیاس اعظمی کے انتقال پرانڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے تعزیتی نشست

Next Post

2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں سرکاری گواہ نمبر 319 کی کورٹ میں گواہی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں سرکاری گواہ نمبر 319 کی کورٹ میں گواہی

2008 کے مالیگاؤں بم دھماکہ معاملہ میں سرکاری گواہ نمبر 319 کی کورٹ میں گواہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

جنوری 24, 2026
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

اگستا ویسٹ لینڈ ہیلی کاپٹر معاملہ میں مرکز کی اپیل مسترد

جنوری 19, 2026
ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

ہندوستان اور یو اے ای کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جنوری 19, 2026
اپوزیشن اتحاد ’انڈیا‘ کا قومی سطح کا پروگرام 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

بہار میں صنعت کاروں کو اقتصادی پیکیج فراہمی: نتیش کمار

جنوری 19, 2026
مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In