بدھ, اپریل 1, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home بزم شمال

بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان

Hindustan Express by Hindustan Express
ستمبر 20, 2022
in بزم شمال, خاص خبریں, دیار وطن
0
بھوپال کے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان
0
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

دو برسوں کے توقف کے بعد امسال 18 تا 21 نومبر کو ہوگا مدھیہ پردیش کی راجدھانی میں بڑا پروگرام

نئی دہلی/ بھوپال(ہندوستان ایکسپریس ویب ڈیسک): مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں منعقد ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ذہن نشیں رہے کہ کورونا کے سبب 2020 اور2021 میں عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد نہیں ہو سکا تھا، لیکن امسال حالات سازگار ہونے کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے پروگرام کی اجازت مل گئی ہے اوریوں عالمی اجتماع کمیٹی نے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔خبرہے کہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز 18 نومبر سے درس قران سے ہوگا اور اکیس نومبر کو اجتماعی دعا کے ساتھ بھوپال کے چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کااختتام ہوگا۔یہ جانکاری نیوز 18 کی خبر میں دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ عالمی اجتماع میں بیرون ممالک سے آنے والی جماعتوں کو لے کر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
واضح رہے کہ نوابوں کی نگری بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی بنیاد 1944 میں رکھی گئی تھی۔ ابتدائی سالوں میں اجتماع میں مقامی لوگوں کے ساتھ بھوپال سے باہر کے چند جماعتوں نے شرکت کی تھی،لیکن جب رفتہ رفتہ اجتماع کی اہمیت بڑھتی گئی اوراس میں نہ صرف مدھیہ پردیش کے باہرسے لوگوں نے شرکت شروع کی بلکہ 70 کی دہائی میں اجتماع نے عالمی شہرت حاصل کی۔ 2019 کے عالمی اجتماع میں 22 ممالک کی جماعتوں کے ساتھ 15 لاکھ سے زائد فرزندان توحید نے شرکت کی۔
سال 2001 تک عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد بھوپال میں ایشیا کی بڑی مسجد تاج المساجد میں ہوتا رہا اور تاج المساجد نے اپنی تنگ دامنی کی شکایت کی تو عالمی اجتماع کو تاج المساجد سے بھوپال شہر سے 15 کلو میٹر دور اینٹ کھیڑی میں منتقل کیا گیا۔ امسال بھی عالمی اجتماع کا انعقاد بھوپال کے اینٹ کھیڑی میں ہی ہوگا۔
چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد اور اس کی تیاریوں سے متعلق جب نیوز18 اردو نے عالمی اجتماع کمیٹی کے ترجمان حاجی عتیق الاسلام سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا اور 21 نومبرکو اجتماعی دعا کے ساتھ عالمی تبلیغی اجتماع کا اختتام ہوگا۔
حاجی عتیق الاسلام سے جب بیرون ممالک کی جماعتوں کی شرکت کے تعلق سے پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ابھی تک بیرون ممالک کی جماعتوں کی شرکت کے تعلق سے کوئی خبر نہیں آئی۔بیرون ممالک سے جماعتیوں آئیں گی کہ نہیں آئینگی اس تعلق سے ابھی کچھ کہا جا سکتا ہے۔ اگر بیرون ممالک سے کوئی جماعت آتی ہے تو اس کااستقبال ہے اورنہیں آتی ہے تو بھی عالمی اجتماع اپنی روایت کے مطابق منعقد ہوگا۔ ہمارا مقصد اللہ کا پیغام اللہ کے بندوں تک پہنچانا ہے۔

Tags: بھوپالتاریخعالمی تبلیغی اجتماع
ShareTweetSend
Previous Post

قطب مینار پر کنور مہندر دھوج پرساد سنگھ کا دعویٰ خارج

Next Post

اقوام عالم کرہؑ ارض کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں:سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
اقوام عالم کرہؑ ارض کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں:سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام عالم کرہؑ ارض کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں:سکریٹری جنرل اقوام متحدہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز  کے جگر کی پیوندکاری آج

جامعہ ملیہ اسلامیہ طلباء یونین کے سابق صدر شمس پرویز کے جگر کی پیوندکاری آج

مارچ 31, 2026
ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In