ہفتہ, مئی 10, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home خصوصی پیشکش

بارہ وفات اور ہماری عقیدت

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 1, 2022
in خصوصی پیشکش
0
بارہ وفات اور ہماری عقیدت
0
SHARES
64
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

شمیم اقبال خاں

اسلام کی تاریخ میںایک بڑا اہم جلسہ ہوا تھا جس میںحضور اقدس ؐ نے عرفات کے میدان میں اُوٹنی پر سوار ہو کرآخری اور مشہور و معروف خطبہ دیا جو تاریخ اسلام میں ’’حجۃ الوداع‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔یہ خطبہ اسلامی تعلیمات کا خلاصہ ہے۔یہیں پر وحی نازل ہوئی اور اللہ تعالی نے فرمایا ’آج ہم نے تمہارے دین کو مکمل کر دیا ہے اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور تمہارے لیے مذہب اسلام کا انتخاب کیا‘۔ (سورہ مائدہ ۔۳)
یہ آخری وحی تھی اس کے بعد اللہ تعالی کا کوئی حکم نازل نہیں ہوا، نہ اب کوئی پیغمبر آئے گا،کیونکہ اسلام اب مکمل ہو چکا ہے اور اسی لیے اسی خطبہ کے دوران حضور اقدسؐ نے ارشاد فرمایا ’’مذہب میں غلو اور مبالغہ سے بچو کیونکہ تم سے پہلے کی قومیں اسی سے برباد ہوئیں‘‘۔
اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ ’تمہارے دین کو مکمل کر دیا‘ رسول اقدس ؐ کا ارشاد ہوتا ہے کہ ’مذہب کی کسی بات کو بڑھا چڑھا کر مت بتاؤ ورنہ بربادی لازم ہے‘۔اس کے بعد بھی رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا ’’میں تمہارے درمیان دو چیزیں چھوڑتا ہوں،اگر تم نے ان کو مضبوطی سے پکڑ لیا تو گمراہ نہ ہوگے وہ چیزیں ہیں کتاب اﷲاور میری سنّت‘‘۔اللہ اور رسول کے احکامات کے باوجود نادان مسلمان جان بوجھ کر اپنے کوتباہی کے راستے پر کو گھسیٹ رہا ہے۔
ہم جو کام بھی کریں وہ اللہ و رسولؐ کے احکامات کے دائرے میں ہو،اس دائرے سے باہر نکلے کہ ہم دین سے ہٹ گئے۔ ہمارے لیے جو احکامات ہیں انہی کی پابندی ہی ہماری عبادت ہے۔اگر حکم ہے نماز پڑھنے کا تو نماز پڑھنا عبادت ہے،سفر میں چار رکعت کی جگہ پر صرف دو رکعت نماز پڑھنے کا حکم ہے تو چار رکعت نماز پڑھنا گناہ ہوگا۔اس سے بالکل واضح ہو جاتا ہے کہ اللہ اور رسولؐ کے احکاما ت کی پاسداری اور پابندی ہی ہماری شریعت ہے۔
حضور اقدسؐ اسی خطبہ میں ایک جگہ اور ارشاد فرماتے ہیں کہ ’’اگر کٹی ہوئی ناک کا کوئی حبشی بھی تمہارا امیر ہو اور وہ تم کو خدا کی کتاب کے مطابق لے چلے تو اس کی اطاعت و فرما ںبرداری کرو‘‘۔
ہم کو اپنے پیچھے لے چلنے والے تو بہت مل جائیں گے اور اس طرح کا لوگ شوق بھی رکھتے ہیں لیکن یہ گارنٹی نہیں ہو سکتی کہ وہ خدا کی کتاب کے مطابق لے چل رہے ہیں یا نہیں۔ایسی صورت میں کتاب کی شد بُد مجھے بھی ہونی چاہئے ورنہ وہ ہمیں کسی بھی اندھیرے کنویں میں ڈھکیل سکتے ہیں۔رسول ؐ کے احکامات کی پاسداری میں ہمارا ہر کام رسولؐ کی سنت کے مطابق اگر ہے توکوئی بھی آسانی سے کہہ سکتا ہے کہ اس کے دِل میں رسول ؐ کے لیے بڑی محبت ہے۔ شریعت کے بنیادی احکام کے ساتھ اگر ہم نے رسولؐ کی سیرت سے عفو ودرگزر، صبر و برداشت، تحمل، بردباری، اور حسن سلوک لے رکھا ہے تو ہم سو فیصد کامیاب ہیں۔
ربیع الاول کے مہینہ میں حضور اقدسؐ کی پیدائش ہوئی اسی لیے یہ مہینہ بڑی برکتوں والا ہے۔ اس برکت والے مہینہ میں بے برکتی کے کام کیوں کیے جائیں؟ ہمیں ہر ایسے کام سے اجتناب کرنا ہے جس کے ذریعہ دیگر مذاہب سے مشابہت ہوتی ہو۔
ابھی کچھ دِن پہلے ایک خبر اخبار میں شائع ہوئی کہ’’کسی جگہ کے امام صاحب نے یہ اعلان کیا کہ ’جلوس محمدی میں ڈی۔جے۔نہیں بجایا جائگا۔‘‘
پھر کیا تھا کہ عاشق جلوس کوجلال آگیااور فیصلہ کر دیا کہ اس امام کو قتل کردونگا جو ڈی۔جے۔پر پابندی لگائے گا۔بہر حال ایمان کے جوش میں بکواس کرنے والے نوجوان کے خلاف ایف۔آئی۔آر۔ہوئی اور گرفتار ہوا۔
جاہل طبقہ کا موقف ہوتا ہے کہ غیروں کو مرعوب کرنے کے لیے دھوم دھام سے جلوس نکالنا ضروری ہے۔یہ خلاف شرع ہے۔غیروں کو محض مرعوب کرنے کے لیے خلاف شرع کام جائز نہیں۔مسلمانوںکو چاہئے کہ وہ سنت اور شریعت کے مطابق زندگی گزاریں۔اپنے اخلاق و کردار کو بہتر سے بہتر بنائیں۔معاشرے پر اصل میں کردار کا ہی اثر پڑتا ہے۔
۱۲؍ربیع الاول حضورؐ کی تاریخ ولادت ہونا مشہور ہے ورنہ مؤرخین اور علمائے کرام کا قول یہ ہے کہ آپؐ کی پیدائش۸؍ یا ۹؍ ربیع الاول کو ہوئی ہے اور ۱۲؍ربیع الاول کو آپ ؐ کی وفات ہوئی ہے اور کہا بھی جاتا ہے ’’بارہ وفات‘‘ اس لیے وفات کے موقعے پر جشن کا ماحول۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
جشن بھی ایسا ویسا نہیں،شہروں و قصبوں میں جلوس کے استقبال کے لیے بڑے بڑے گیٹ بنائے جاتے ہیں،راستے سجائے جاتے ہیں،روشنی کی جاتی ہے، لنگر لگتا ہے ، سبیلیںسجتی ہیں۔ غیروں کو صرف مرعوب کرنے کے لیے مقامی طور پر لاکھوں روپیہ پانی کی طرح بہایا جاتا ہے جس کی نہ کوئی اصل ہے اور نہ اجر۔ اور روپیہ مفت میں لُٹا وہ الگ۔
یہ پیسہ ہمیں اُس جگہ پر لگانا چاہئے جہاںہم کو اجر ملے،ہمیں اُن غریب بچیوں کو تلاش کرنا ہوگا جن کے سروں پر چادر نہیں ہے، جن کی شادی غربت کی وجہ سے نہیں ہو پا رہی ہے، کسی کھانستی ہوئی ماں یا ہانپتے ہوئے باپ کا علاج کرا دیں، کسی کے گھر میں چولہا جلانے کا بندوبست کر دیں، کسی گھر میں روشنی پہنچا دیں، ایسا کر کے دیکھیںآپ کوذہنی اور دماغی سکون ملے گا۔اس طرح کی کام رسولؐ کی محبت میں شمار کیا گائے گا۔جلوس کے ساتھ چلنا، نمازیں قضا کرنا اور رسولؐ کی محبت کا دعویٰ کرنااپنے کو گمراہ کرنا ہی ہے۔
ہم سے یہ سوال نہیں کیاجائے گا کہ جشن ولادت کے موقعہ پرکتنی ڈیگیں پکوائی تھیں؟روشنی کے لیے کتنے ہیلوجن لگوائے تھے، جلوس کے استقبال کے لیے کتنے گیٹ بنوائے تھے،آواز کے لیے کتنے لاؤڈ اسپیکر لگوائے تھے۔لیکن حقوق العباد کے تحت یہ سوال ضرور ہو گا کہ تمہارے محلہ کا فلاں لڑکا گلّی ڈنڈ کھیل کر آوارہ نکل گیا ، اس کی تعلیم کے لیے کیا انتظامات کیے اور تم اپنے گھر والوں اور اپنے اعزااقربا کی تعلیم کے لیے کس حد تک بیدار رہے تو میرے پاس کوئی جواب نہیں ہوگا۔ موجودہ صورت حال یہ ہے کہ ہماری اسلامی ثقافت کو بگاڑا جا رہا ہے، بڑی ہوشیاری کے ساتھ غیرشرعی چیزوں کو نورانی بنا کرشریعت کا درجہ دیا جا رہا ہے۔
بدعت:
حضور اقدسؐ کا ارشاد ہے کہ ’’ جس نے ہمارے دین میں کوئی نئی بات پیدا کی وہ (اللہ کے یہاں) مردود ہے (بخاری و مسلم)‘‘۔یہ ایک مستند حدیث ہے جسے ہم سب نے بارہا سنا ہوگا اور پڑھا بھی ہوگا لیکن ہم اپنی ناسمجھی میں یا ضد میں بدعت کو ہی شریعت کا درجہ دے رکھا ہے جو ہماری تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔کچھ لوگ بڑی معصومیت سے کہہ دیتے ہیں کہ ’’ہم وہ کر رہے ہیں جو ہمارے باپ دادا کرتے رہے ہیں‘‘۔ہمارے مرحوم باپ دادا ہمارے لیے بہت ہی محترم ہیں، اسی لیے ہمیںان کی مغفرت کی دعا کرتے رہنا چاہئے۔یہ بھی خیال رکھنا چاہئے کہ شریعت ہمارے باپ دادا کی کرنی اور کتھنی نہیں ہے۔شریعت ،اللہ تعالی اور رسولؐ کے احکامات کو کہتے ہیں۔ہم جو کر رہے ہیں اُسے شریعت کے روسے پرکھنا پڑے گا۔اُسے اللہ کے احکامات اور رسول ؐ کی سنّت کے مطابق کرنا پڑے گا۔اگرہم شک و شبہات میں مبتلا ہیں تو ہمیںکسی مستند عالم سے رجوع کرکے اپنی اصلاح اور توبہ کر لینی چاہئے ۔بہت سے لوگ جو عالم کی طرح نظر آتے ہیں، ان کو پہچانیں اور ان سے بچیں۔یہ کاروباری لوگ اپنی دوکانوں کے لیے آپ جیسے معصوم لوگوں کو اپنا گاہک بناتے ہیں۔اسی طرح کے عالموں کے لیے کہا گیا ہے کہ دوزخ انہیں کے کندوں سے دہکائی جائے گی۔
اسلام کی شان:

مسلم ہیں ہم تو خلق کریمانہ چاہئے
اسلام ترا سب کو نظر آنا چاہئے
(مقصدؔ الٰہ آبادی)


اللہ کے فضل و کرم سے ہم مسلمان ہیں توہم اس کو اپنے تک ہی محدود نہ رکھیں۔ہمیں اپنے رکھ رکھاؤ سے، اپنے برتاؤ سے،اپنے معاملات سے، اپنی نشست و برخاست سے،اپنی بول چال سے اسلام کی پبلی سٹی کرتے رہناچاہئے ۔کچھ متعصب لوگوں کو چھوڑ دیںتو ہمارے ہندو بھائی بڑے نرم مزاج کے ہوتے ہیں، بڑی محبت والے ہوتے ہیں، ہم انہیں لوگوں کے بیچ میں رہتے ہیں،ہم اسلام کی تبلیغ کر سکتے ہیںوہ اس طرح کہ ہم مسلمان ہیںاس لیے ہم جھوٹ نہیں بولتے،ہم دوکانداری کرتے ہیں لیکن کم نہیں تولتے،ہمارا تیل اور دودھ کا کاروبار ہے، ہم ملاوٹ نہیں کرتے، ہم کسی سے وعدہ کرتے ہیں تو اُس پر قائم رہتے ہیں۔ ہم پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے حقوق ادا کرتے ہیں،ہم حسب استطاعت ضرورتمند، مسکین اور محتاجوں کی مدد کرتے ہیں، غریبی کے ڈر سے اپنی اولاد کو قتل نہیں کرتے، زنا کاری اور بیحیائی برا راستہ ہے، اس سے بچتے ہیں، کسی کی دل آزاری نہیں کرتے ، کسی جان کو قتل نہیں کرتے، یتیم کے مال کے قریب نہیں جاتے۔ اس طرح سے ہم اللہ اور اُس کے رسولؐ دونوں کو خوش رکھ سکتے ہیں۔ جلوس محمدیؐ جسکی شریعت میں کوئی جگہ نہی ہے، وہ ایک بدعت ہے اس میں چل کر اپنے جسم کو تھکانا گناہ بے لذّت ہے، فرض نمازوں کی ادائیگی میںرکاوٹ پیدا کرتا ہے اور اکثر جماعتیں چھوٹ بھی جاتی ہیںجو شعار اسلام کے خلاف ہے۔ اللہ ہم سب کو ہدایت دے۔

Tags: بارہ وفاتربیع الاول
ShareTweetSend
Previous Post

سلامتی کونسل میں پیش کردہ قرارداد پر روس کا "ویٹو”

Next Post

معمولات نبوی ﷺ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
معمولات نبوی ﷺ

معمولات نبوی ﷺ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

دہلی میں حملوں کا الرٹ دینے والے سائرن کی تنصیب

مئی 10, 2025
پاکستان  کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

پاکستان کی جانب سے حملہ کی کوشش ناکام

مئی 10, 2025
کرنل صوفیہ قریشی  پر ہندوستان نازاں

کرنل صوفیہ قریشی پر ہندوستان نازاں

مئی 8, 2025
ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

ملک بھرمیں میں ماک ڈرل کا انعقاد

مئی 7, 2025
حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

حیدرآباد میں مس ورلڈ مقابلہ کی تیاری مکمل

مئی 5, 2025
مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مولانا غلام محمد وستانوی کا انتقال

مئی 7, 2025
پوپ فرانسس کی آخری رسوم کی ادائیگی

پوپ فرانسس کی آخری رسوم کی ادائیگی

اپریل 27, 2025
جھارکھنڈ میں’حزب التحریر’ کے 4ارکان گرفتار

جھارکھنڈ میں’حزب التحریر’ کے 4ارکان گرفتار

اپریل 27, 2025
گجرات میں500کے قریب غیر ملکیوں زیر حراست

گجرات میں500کے قریب غیر ملکیوں زیر حراست

اپریل 27, 2025
کشمیر میں  بڑا کریک ڈاؤن،  چھاپےاور تلاشیاں

کشمیر میں بڑا کریک ڈاؤن، چھاپےاور تلاشیاں

اپریل 27, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In