بدھ, مارچ 4, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

بے نظیر بھٹو کی دخترآصفہ بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب

Hindustan Express by Hindustan Express
مارچ 29, 2024
in خاص خبریں
0
بے نظیر بھٹو کی دخترآصفہ بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب
0
SHARES
28
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اسلام آباد(ایجنسیاں)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نواب شاہ کے حلقہ این اے 207 سے بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔ جمعے کو صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے امیدواروں کے دستبردار ہونے کے بعد آصفہ بلامقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئی ہیں۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان بے نظیر بھٹو اور صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بیٹی آصفہ بھٹو زرداری اپنے والد کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی تھیں۔
یہ نشست سندھ کے علاقے شہید بے نظیر آباد (نواب شاہ) ون کے حلقہ این اے 207 کی تھی۔ اس نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لیے کل 11 امیدوار میدان میں اترے تھے۔ ان میں سے سات کے کاغذات مسترد جبکہ آصفہ بھٹو زرداری سمیت چار امیدواروں کے کاغذات منظور ہوئے تھے۔ جن میں دو کا تعلق پیپلز پارٹی سے تھا جبکہ دو آزاد امیدوار تھے۔
صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے 29 مارچ کو جاری کیے گئے فارم 34 کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کے مقابلے میں الیکشن لڑنے والے تینوں امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔ تمام امیدواروں کے کاغذات واپس لینے پر آصفہ بھٹو زرداری کامیاب قرار پائی ہیں۔اس کامیابی کے ساتھ ہی آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز اپنے والد کے آبائی علاقے نواب شاہ سے کر دیا ہے۔ وہ جلد ہی قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گی اور چیئرمین پیپلز پارٹی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایوان کی سرگرمیوں کا حصہ بنیں گی۔
خیال رہے کہ نواب شاہ ون کا حلقہ صدر پاکستان آصف علی زرداری کا آبائی علاقہ ہے۔ اس علاقے سے دو بار آصف علی زرداری رکن قومی اسمبلی منتخب ہو کر ایوان کا حصہ بنیں ہیں۔ ان کی بہن بھی اس حلقے سے کامیاب ہوتی رہی ہیں۔ یہ حلقہ پیپلز پارٹی کے مضبوط علاقوں میں سے ایک ہے۔ یہاں پیپلز پارٹی کی مخالف جماعتیں موجود تو ہیں لیکن سیٹ جیتنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔گذشتہ پانچ انتخابات سے اس حلقے سے پیپلز پارٹی کامیاب ہوتی آئی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق سندھ کے علاقے نواب شاہ ون کے حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد پانچ لاکھ چار ہزار 357 ہیں۔ جن میں مرد ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 72 ہزار 618 ہے اور خواتین ووٹرز کی تعداد دو لاکھ 31 ہزار 739 ہے۔

Tags: ا آصفہ بھٹوالیکشن کمیشنبے نظیر بھٹوزرداریقومی اسمبلی
ShareTweetSend
Previous Post

غزہ پر اسرائیل کے حملہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 39 ہزار 623 فلسطینی شہید

Next Post

مرکزی حکومت کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
مرکزی حکومت کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

مرکزی حکومت کے خلاف یوتھ کانگریس کا احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026
پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

پوربندر کے ساحل سے ایرانی کشتی پکڑی گئی

فروری 22, 2026
پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

پوسکوایکٹ کے تحت شنکراچاریہ کیخلاف ایف آئی آر

فروری 22, 2026
آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

آسام کانگریس کے سابق صدر بی جے پی میں شامل

فروری 23, 2026
امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار  ہلاک

امریکہ میں خاندانی جھگڑا،ہند نژاد خاتون سمیت چار ہلاک

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In