پٹنہ (نامہ نگار)ساتویں مرحلے میں اردو اساتذہ کی تقرری کے لیےعہدوں کے تعین میں پورنیہ ضلع میں اردو کا عہدہ صفر دکھایا گیا تھا اس وجہ کر بہار قانون ساز کاونسل کے چیئرمین جناب دیویش چندر ٹھاکر صاحب سے پٹنہ میں واقع ان کی سرکاری رہائش گاہ پر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر قمر مصباحی نے اتوار کو ملاقات کر ایک عرضداشت سونپا تھا اور ان سے پورنیہ جیسے کثیر اردو آبادی والے حلقہ میں درجہ ایک سے پانچ تک لئے اردو اساتذہ کے عہدوں کی منظوری کے لئے اپنی سطح سے پیش رفت کی گزارش کی تھی جس پر انہوں نے مثبت جواب دیتے ہوئے اپنے لیٹر پیڈ کے ذریعہ ایڈیشنل چیف سکریٹری کو مکتوب لکھاتھا جس پر محکمۂ تعلیم کے پرائمری ڈائریکٹر نےآنا فانا اپنے قدیم فہرست میں ترمیم کرتے ہوئے پورنیہ ضلع میں اردو کے لیے500 عہدوں کو مختص کردیا ہے۔بایں وجہ محترم موصوف سے سیتامڑھی ان کی رہائش گاہ پر گلدستے کے ساتھ ملاقات کر ان کا شکریہ ادا کیا جس پر انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔قمر مصباحی نے کہا ہے کہ محکمۂ تعلیم نے پٹنہ٬سارن
٬اور ویشالی ضلعوں میں پہلے سے مختص عہدوں میں سے کاٹ کر پورنیہ کے لئے جو 500 عہدوں کو مختص کیا ہے اس کی اندرونی معلومات حاصل کی جا رہی ہےتاکہ اصول وضابطہ کے مطابق اردوآبادی کو اس کا فائدہ دلایا جاسکے۔اخیر میں انہوں نے کہا ہے کہ اردوآبادی اور اسکولوں میں اردو بچوں کی تعداد کے مطابق ساتویں مرحلے میں اردو اساتذہ کی تقرری کے لیے جو عہدے متعین کیے گیے ہیں اگر اصول وضابطہ کے مطابق غلط ہیں تو اس کے خلاف آواز بلند کی جائے گی تاکہ اردو امیدواروں کو عہدوں کی شکل میں ان کا حق حقوق مل سکے۔واضح ہوکہ پٹنہ میں ملاقات کے دوران بہار اسٹیٹ اردوٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی سکریٹری محمد امیراللہ بھی ساتھ تھے۔