نئی دہلی(یو این آئی) کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے گجرات ماڈل کو غریبوں کے لیے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست میں روزانہ نو مزدور خود کشی کرتے ہیں۔مسٹر کھرگے نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی بار بار ڈبل انجن کی بات کرتی ہے، لیکن اس کے ڈبل انجن کے پہیوں کے نیچے غریبوں کو کچلا جا رہا ہے اور مرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ کیاکہ "نریندر مودی جی، بی جے پی کے گجرات ماڈل میں روزانہ نو دیہاڑی مزدور خودکشی کر رہے ہیں۔ ہندوستان میں روزانہ 115 یومیہ اجرت والے مزدور خودکشی کرتے ہیں۔ آپ کے ‘ڈبل انجن’ نے غریبوں کی امنگوں کو اپنے مہلک پہیوں تلے کچل دیا ہے۔”