جمعرات, مارچ 19, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

خطیر رقم کے ساتھ پکڑے گئے جھارکھنڈکے 3ارکان اسمبلی کو عبوری ضمانت

شاہدالاسلام by شاہدالاسلام
اگست 17, 2022
in خاص خبریں
0
خطیر رقم کے ساتھ پکڑے گئے جھارکھنڈکے 3ارکان اسمبلی کو عبوری ضمانت
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

رانچی (یو این آئی) کولکاتا ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے ہاوڑہ میں 30 جولائی کو بھاری نقدی کے ساتھ گرفتار کئے گئے تین کانگریسی ایم ایل اے سمیت پانچ لوگوں کو عبوری ضمانت دے دی ہے ۔ کانگریس ایم ایل اے کے رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کولکاتا ہائی کورٹ نے کئی شرائط کے ساتھ کانگریس ایم ایل اے کو ضمانت دی ہے ۔ اس کے تحت کانگریس کے تینوں ایم ایل اے عرفان انصاری، راجیش کچھپ اور نمن وکسل کونگاڑی کو اپنے پاسپورٹ جمع کرانا ہوں گے اور 3 ماہ تک کولکاتا میں رہنا ہوگا۔ عدالت نے تینوں ایم ایل ایز کے ساتھ ان کے دو دیگر ساتھیوں کو بھی ضمانت دے دی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ عدالت کی طرف سے یہ واضح کر دیا گیا ہے کہ تینوں ایم ایل اے کو تین ماہ تک کولکاتہ چھوڑ کر باہر یا بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ایم ایل اے عرفان انصاری کا پاسپورٹ رانچی سے کولکاتالے جایا جا رہا ہے ، جب کہ ایم ایل اے نمن وکسل کونگاڑی اور راجیش کچھپ کے پاس پاسپورٹ نہیں ہے ، اس لیے انہیں حلف نامہ کے ذریعے عدالت کو یقین دلانا ہو گا کہ وہ کولکاتا چھوڑکر باہریا بیرون ملک نہیں جائیںگے ۔
عدالت نے سبھی کو ایک۔ ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی ہے اور توقع ہے کہ کانگریس کے تینوں ایم ایل اے پوری کارروائی مکمل ہونے کے بعد جیل سے باہر آجائیں گے ۔کانگریس کے تینوں ایم ایل اے عرفان انصاری، نمن وکسل کونگاڑی اور راجیش کچھپ کو 30 جولائی کو گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ہاوڑہ کے پانچلاتھانہ علاقے کے رانی ہاٹی موڑ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے گاڑی کی جانچ کے دوران ان کے پاس سے تقریباً 49 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی تھی۔ ضبط کی گئی گاڑی پر ایم ایل اے عرفان انصاری کے نام کا بورڈ تھا، لیکن گاڑی ایک ٹھیکیدار کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔
کانگریس ایم ایل اے عرفان انصاری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ ساڑیاں خریدنے کولکاتا کے بڑا بازار گئے تھے اور یہ رقم اسی سے متعلق ہے ۔ لیکن 31 جولائی کو کولکاتا پولیس نے تینوں ایم ایل اے اور ان کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا، جہاں سے ان سے 10 دن کے ریمانڈ پر پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد میں انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی یہ واقعہ سامنے آنے کے بعد کانگریس قیادت کی ہدایت پر تینوں ایم ایل اے کو پارٹی سے معطل کر دیا گیاتھا۔

ShareTweetSend
Previous Post

ای ڈی بنگال میں بڑے آپریشن کی تیاری میں

Next Post

اردگان کو امیر المومنین سمجھنے والوں کیلئے بری خبر:اسرائیل اور ترکی سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر متفق

شاہدالاسلام

شاہدالاسلام

Indian journalist . As a News Editor of Hindustan Express currently working in New Delhi

Next Post
اردگان کو امیر المومنین سمجھنے والوں کیلئے بری خبر:اسرائیل اور ترکی سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر متفق

اردگان کو امیر المومنین سمجھنے والوں کیلئے بری خبر:اسرائیل اور ترکی سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی پر متفق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

ایئر انڈیا نے ڈھاکہ کے لیے پروازوں پر پابندی لگا دی

ایئر انڈیاکی 78 اضافی پروازوں کی شروعات

مارچ 8, 2026
نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

نماز جمعہ کے دوران مسجد کی دیوار گر گئی، 15 زخمی

مارچ 7, 2026
آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

آندھراپردیش میں آبادی بڑھانے کیلئے منفرد اسکیم!

مارچ 7, 2026
تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

تلنگانہ میں غیرمعمولی گرمی قہر شروع

مارچ 7, 2026
خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

خامنہ ای کی شہادت پر غم وغصہ اور احتجاج

مارچ 1, 2026
ایران میں شہری  ہلاکتوں پر پرینکا  کی فکرمندی

ایران میں شہری ہلاکتوں پر پرینکا کی فکرمندی

مارچ 1, 2026
حملہ میں ایران  کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

حملہ میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای "شہید”

مارچ 1, 2026
ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

ایران خاموش نہیں بیٹھا رہ سکتا: عباس عراقچی

مارچ 1, 2026
ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

ایران میں200سے زائد افراد کی ہلاکتوں کی "تصدیق”

مارچ 1, 2026
جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس  حادثہ کا شکار

جھارکھنڈ کے چترا میں ایئر ایمبولینس حادثہ کا شکار

فروری 23, 2026

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In