لکھنو(پریس ریلیز) یوم جمہوریہ کے موقع پرجامعہ نور الہدیٰ للبنات قصبہ خیرآبادشاخ دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو میں یوم جمہوریہ منایاگیاجس میںجامعہ کے بانی وناظم نے تمام اہل وطن کو یوم جمہوریہ کی مبارک دیتے ہوئے آئینی دستور پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے،یہ آزادی ہمیں یونہی سوغات کے طور پر نہیں ملی ، بلکہ ہمارے اسلاف کی دو سو سالہ ، جد وجہد ،کوششوں اور قربانیوں کے نتیجے میں ملی ہے، آزادی کی لڑائی میں ہندو مسلم کی قربانی ہے۔
ملک آزاد ہونے کے ڈھائی تین سال کے بعد یہاں کا آئین اور قانون بنا، اور 26 جنوری 1950 ءکو یہاں کا آئین نافذ ہوا۔ اس ملک کا دستور،قانون اور آئین بہت ہی اچھوتا نرالا اور مضبوط و مستحکم ہے، جس میں ہر فرقہ اور سماج ، مذہب، ذات اور برادری کی رعایت کی گئی ہے، اور ہر ایک کو مناسب حق دیا گیا ہے، جس کی مثال دوسری جگہ اور دوسرے ملکوں میں کم ہے۔ لیکن افسوس کہ ملک میں ایک محدود طبقہ ہے، جو یہاں کے آئین اور قانون کی بالادستی کو کمزور کرنا چاہتا ہے، لیکن وہ اپنے منصوبہ میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، کیونکہ یہاں کی اکثریت جمہوری نظام کی برتری کو قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ ا س موقع پرطالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کئے۔معلمات نے بھی طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام میں حصہ لیا۔