لکھن پور(چھتیس گڑھ)/ چھتیس گڑھ اُردو اکادمی اپنے اغراض و مقاصد کے تحت اُردو تعلیم اور ادب کے فروغ کے لئے پوری طرح سر گرم ہے ۔اِس سلسلے میں چھتیس گڑھ اُردو اکادمی کے صدر ادریس گاندھی گزشتہ کل لکھن پور شہر پہونچے اوراُردو کی بقا و تحفظ کے لئے اکادمی کے ممبروں سے گفتگو کی۔ اِس دوران جناب ادریس گاندھی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے منشا کے مطابق صوبۂ چھتیس گڑھ دیگر زبانوں کی طرح اُردو زبان کو بھی اہمیت و فروغ دی جائے گی تاکہ ریاست کے امتحان دینے والوں کو کئی زبانوں کا علم ہو سکے۔ اِ س لئے ایکشن پلان تیار کیا جائے گا۔ اُردو اکادمی اپنے مقاصد کی تکمیل کے لئے پورے خلوص کے ساتھ کام کرے گی۔ دیگر ریاستوں کی طرح صوبۂ چھتیس گڑھ میں بھی بہتر تعلیم اور امتحانات کے لئے اُردو اکادمی کے جانب سے لکھن پور میں لائبریری شروع کی گئی ہے جس کا مقصد معاشرے کے لوگ لائبریری میں پڑھ کر اپنا مستقبل سنوارنا ہے اور سرگوجا ضلع کا نام روشن کرنا ہے۔وہاں کے لوگوں نے چیئرمین صاحب سے مطالبہ کیا کہ لائبریری کے لئے علیحدہ عمارت کا انتظام کیا جائے تاکہ لائبریری کو بہتر طریقے سے چلایا جا سکے۔
اِس دوران یوکاں وِدھان سبھا کے صدر عامر سہیل، عاشق نور، شمس خان، افضل خان، نور محمد، اقرار خان، شکیل احمد سمیت بڑی تعداد میں اراکین کانگریسی اور اکادمی کے ممبر شریک تھے۔