ممبئی (یواین آئی)مشہور قانونی داں،سیاسی مبصر،دفعہ 370 کے ماہر عبدالغفور مجید نورانی کو گزشتہ شب جنوبی ممبئی میں منگل واڑی میمن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،ان کا جمعرات کو 96؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔
جموں کشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ اورمجلس اتحاد المسلمین کے صدر وایم۔پی اسد الدین اویسی نے بھی اظہار تعزیت کیاہے۔اردوجرنلسٹ ایسوسی ایشن نے بھی اے جی نورانی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے۔نائب صدر وترجمان جاوید جمال الدین نے کہاکہ اے جی نورانی نے متعددکتابیں لکھیں اور اخبارات کیلئے کالم بھی لکھتے رہے۔ان۔کا۔شمار بہترین ماہرین قانون ہوتا تھا۔ آئین ہند اور دفعہ 370؍کے ماہر، سپریم کورٹ کے سینئر وکیل، سیاسی مبصر اور متعدد مقبول کتابوں کے مصنف عبدالغفور مجید نورانی جو اے جی نورانی کے طور پرمعروف تھے۔روزنامہ انقلاب میں ان کے کالم مسلسل شائع ہوتے تھے،اور مدیر اعلی پروفیسر فضیل جعفری خود ان مضامین کاترجمہ کرتے تھے۔ آرٹیکل 370 جیسے حساس اور سلگتے ہوئے موضوعات پر دست رست رکھتے تھے،انگریزی صحافی اورمصنف محمد وجہیہ الدین نے بھی تعزیت میں کہاکہ ان کانداز بے باکانہ رہا اور متعددکتابیں بھی لکھیں۔روزنامہ ہندوستان کے ایڈیٹر اور خلافت کمیٹی کے چیئرمین سرفراز آرزو نے انہیں قانون پر پکڑرکھنے والی شخصیت قراردیا۔