جے پور(یو این آئی) راجستھان میں 25 نومبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے بااختیار امیدواروں کے خلاف الیکشن لڑنے والے کانگریسی لیڈروں اور پارٹی کی طرف سے جاری وارننگ کے باوجود ریٹائر نہ ہوکر الیکشن لڑنے والے دو باغی امیدواروں کو پارٹی نے چھ سال کے لیے نکال دیا ہے۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے راجستھان انچارج سکھجندر سنگھ رندھاوا نے پارٹی کے ایسے باغی امیدواروں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں فوری اثرات سے چھ سال کے لیے پارٹی سے نکال جانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
راجستھان پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور ترجمان سورنیم چترویدی نے بتایا کی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے مجاز امیدوار کے خلاف باغی ہوکر بیاور اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑرہے منوج چوہان اور جیتارن سے سابق ایم ایل اے دلیپ چودھری کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے انہیں چھ سال کے لئے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔