چنڈی گڑھ سے منیش تیواری اور منڈی سے وکرمادتیہ سنگھ بنائے گئے امیدوار
نئی دہلی، 13 اپریل (یو این آئی) کانگریس کی مرکزی الیکشن کمیٹی کی ہفتہ کو میٹنگ ہوئی جس میں آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے 16 امیدواروں اور گجرات اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے لیے پانچ امیدواروں کا اعلان کیا گیا۔اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کے ذریعہ آج جاری کردہ ایک ریلیز کے مطابق امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا – ایک چنڈی گڑھ سے، چار گجرات سے، دو ہماچل پردیش سے اور نو اڈیشہ سے۔ ان میں چنڈی گڑھ سے منیش تیواری، گجرات کے مہسانہ سے رام جی ٹھاکر، احمد آباد ایسٹ سے ہمت سنگھ پٹیل، راجکوٹ سے پریش بھائی دھنانی، نوساری سے نیشادھ دیسائی، ہماچل پردیش کے منڈی سے وکرمادتیہ سنگھ، شملہ سے ونود سلطان پوری، کیونجھر سے موہن ہیبرم، اوڈیشہ کے بالسور سے کانت کمار جینا، بھدرک سے آنند پرساد سیٹھی، پوری سے سچریتا موہنتی، یاسر نواز بھونیشور سے میدان میں ہیں۔
اس کے علاوہ کانگریس نے وجاپور سے دنیش بھائی تلسی داس پٹیل، پوربندر سے راجو بھائی بھیما بھائی اوریدرا، مانودر سے ہری بھائی گووند بھائی کنساگرا، کھمبھاٹ سے مہندر سنگھ ہری سنگھ پرمار اور وگھودیا سے کنو بھائی کو پانچ سیٹوں پر ضمنی انتخابات کے لیے میدان میں اتارا ہے۔