امپھال، 13 اپریل (یو این آئی) منی پور کے امپھال ایسٹ اور کانگ پوکپی اضلاع کے درمیان مفاؤ ڈیم کے قریب ہفتہ کو ہوئی جھڑپ میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے کہا کہ 15 اپریل کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کے درمیان علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ جمعہ کو ضلع تھوبل میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں تین افراد کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا۔
دو نسلی گروہوں کے درمیان تنازعہ کی وجہ سے منی پور 3 مئی 2023 سے بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مرکزی وزیر داخلہ کے دورے کی تیاری کر رہی ہے، بی جے پی رہنماؤں کے مطابق مسٹر شاہ تقریباً دو گھنٹے کے لیے منی پور کا دورہ کریں گے اور 15 اپریل کو ہپتا کانگجیبنگ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔واضح رہے کہ 1-انرمنی پور پارلیمانی حلقہ سیٹ کے لیے چھ امیدوار میدان میں ہیں۔
منی پور پیپلز پارٹی (آئی این ڈی) کے راجکمار سومرو سنگھ عرف کائیکو، آزاد امیدوار کے طور پر موئرنگتھم ٹوٹومشنا نونگشابا، ریپبلکن پارٹی آف انڈیا کے مہیشور تھوناوجام – اتھاولے (آر پی آئی-اے)، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) تھوناوجم بسنت کمار میدان میں ہیں۔