اجمیر (یو این آئی) راجستھان کے اجمیر میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر آج سے ”ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا“ کا آغازکیا گیا۔
اجمیر میں جنوبی اسمبلی حلقہ کے وارڈ نمبر43 48-49 میں یاترا کا افتتاح ریاستی انچارج آر سی کھوٹیا اور اجمیر انچارج ممتاز مسیح نے ہری جھنڈی دکھا کر کیا۔ ریاستی کانگریس کے رکن ہیمنت بھاٹی کے نانکی پیلس میں منعقد ایک تقریب میں کھوٹیا نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کے ساتھ ساتھ اب ان کا پیغام گاؤں گاؤں اور وارڈ وارڈ پہنچانے کے لئے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا شروع کی جا رہی ہے۔
تمام کانگریس کے کارکنوں کو مل کر اسے نہ صرف کامیاب بنانا ہے بلکہ عوام سے رابطہ بڑھا کر مرکز کی مودی حکومت کو بے نقاب کرنا ہے۔
اجمیر کے انچارج ممتاز مسیح نے سبھی سے اپیل کی کہ دو ماہ کی محنت کا صلہ آئندہ لوک سبھا و ودھان سبھا انتخابات میں ملے گا۔
اس لیے سبھی کو ہاتھ جوڑنے کی مہم کے ذریعے راہل گاندھی کے ہاتھ مضبوط کرنے کے لیے سخت محنت کرے۔ پروگرام میں سبکدوش ہونے والے صدر وجے جین، مہندر سنگھ رالاوتا، ہیمنت بھاٹی سمیت کئی کونسلر اور کانگریسی موجود تھے۔