ہفتہ, دسمبر 13, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home سیاست

مہاوکاس اگھاڑی کی حمایت پر تنازعہ شروع

مولانا سجاد نعمانی کے فیصلے کو مہاراشٹر اور ملک کا دانشور طبقہ غلط قرار دینے لگ گیا

Hindustan Express by Hindustan Express
نومبر 16, 2024
in سیاست
0
مہاوکاس اگھاڑی کی حمایت پر تنازعہ  شروع
0
SHARES
24
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

ممبئی :ممتاز عالم دین مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ممبئی کےمراٹھی پترکار سنگھ میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مہاوکاس اگھاڑی کے 269 امیدواروں کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا۔ مولانا سجاد نعمانی نے 269 امیدواروں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام سے انہیں کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ مولانا سجاد نعمانی کی اس پیش رفت سے نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا ہےاور ان کے اس فیصلے کو ریاست اور ملک کا دانشور طبقہ غلط قرار دے رہا ہے۔ اس ضمن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبہ تاریخ کے پروفیسر اور ہندوستانی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے پروفیسر محمد سجاد کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں مسلمانوں کو یہ باور کرانے کی قطعی ضرورت نہیں ہے کہ انہیں کسے ووٹ دینا چاہیے۔ ملک کے حالات کے پیش نظر مسلمان میں اتنا سیاسی شعور تو پیدا ہوگیا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں۔ گذشتہ پارلیمانی الیکشن میں مسلمانوں نے بہت سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرقہ پرست طاقتوں کو مکمل اکثریت سے محروم رکھنےمیںنمایاں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا سجاد نعمانی کا بیان اکثریت پرستی کی حمایت کرنے والا اوراقلیت سوزی والا بیان ہے۔ انہوں نے مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے اس طرح کے بیانات سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔

دریں اثناء مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اور این سی پی لیڈر سلیم سارنگ نے کہا کہ مسلم ووٹ کسی کی جاگیر نہیں ہیں، لیکن کچھ لوگ انتخابات کے وقت ووٹوں کی سودے بازی کا کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مولاناخلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے مہاوکاس اگھاڑی کے 269 امیدواروں کو حمایت دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ این سی پی (اجیت پوار) کے ایک امیدوار کا نام بھی ان کی فہرست میںشامل نہیں ہے۔ سلیم سارنگ نے کہا کہ این سی پی ( اجیت پوار) نے اپنے حصے میںآنے والی 10 فیصد نشستوں پر مسلم امیدواروں کونامزد کیا ہے۔ ان میں سابق ریاستی کابینی وزیر حسن مشرف، نواب ملک، ثنا ملک، ذیشان صدیقی اور نجیب ملا شامل ہیں۔ ان میں کچھ امیدوار مضبوط پوزیشن میں ہیں، اس کے باوجود مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی نے ان کے سامنے کمزور امیدواروں کی حمایت کی ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ جو مسلم امیدوار الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی انہیں بھی شکست سے دوچار کروانا چاہتے ہیں۔ سلیم سارنگ نےمزید کہاکہ مولانا سجاد نعمانی ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ مسلم ووٹ کسی کی جاگیر نہیں ہے، لیکن آج وہ خود مسلم ووٹوں کو ایک مخصوص سیاسی گروہ کی جاگیر ثابت کرنے کے در پے ہیں، حالانہ انہیں اس مقصد میں کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

اس سلسلے میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق چانسلر اور معروف کاروباری شخصیت ظفر سریش والا نے کہاکہ مسلم ووٹر کسی کی ہدایت پر نہیں بلکہ خودمختار ہوکر ووٹ کرتا ہے۔ علمائے کرام کو الله تعالیٰ نے دین کی خدمت کی ذمہ داری سے سرفراز کیا ہے اور انہیں اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتخابی لڑائی مرکزمیں نریندر مودی بنام راہل گاندھی اور مہاراشٹر میں دیویندر فڑنویس، ایکناتھ شندے بمقابلہ شردپوار، ادھوٹھاکرے نانا پٹولے کے درمیان ہے۔ اس لڑائی مسلمان فریق نہیں ہے ،اس کے باوجود مسلمانوں کو اس میں زبردستی کھینچا جارہا ہے۔ علماءاکرام اور دانشوروں کو چاہئے کہ وہ سیاسی چال بازیوں سے سمجھیں اور قوم کو اس سے آگاہ کریں، نہ کہ خود ان کا شکار ہوجائیں۔

مہاراشٹرمسلم ووٹرس کونسل کے کنوینر عبدالباری خان نے کہ مولانا سجاد نعمانی کے بیان سے مسلم ووٹرس میں کنفیوزن پیدا ہوگا جس کے نتیجے میں مسلم ووٹ انتشار کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس صورت حال میں مہاراشٹر میں بھی ہریانہ جیسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ معروف عالم دین اور رضا فاؤنڈیشن کے روح رواں مولانا انیس اشرفی نے ملک کا مسلمان ووٹر سیکولرازم اور ملک کے آئین کے تحفظ کو نگاہ میں رکھ کر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتا ہے۔ گذشتہ دنوں آل انڈیا علماء کونسل نے 17مطالبات کی تکمیل کے عوض مہاوکاس اگھاڑی کو حمایت دینے کے متعلق ایک مکتوب جاری کیا تھا۔ مکتوب میڈیا کے ہاتھ لگ گیا اور نیشنل میڈیا نے ہندو ووٹرس کو ایک جٹ کرنے کےلیے اسے ایک بڑا ایشوبنادیا تھا۔ اس ایپی سوڈ کے بعد مولانا سجاد نعمانی کا کھلے عام پریس کانفرنس میں مہاوکاس آگھاڑی کی حمایت سمجھ میں نہ آنے والا فیصلہ ہے۔

واضح ہو کہ مولانا خلیل الرحمٰن سجاد نعمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان ہیں۔ انہوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کی جانب سے مہاوکاس اگھاڑی کو دی گئی حمایت کا آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، بلکہ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

 

Tags: آل انڈیا علماء کونسلپروفیسر محمد سجادثنا ملکحسن مشرفذیشان صدیقیرضا فاؤنڈیشنسلیم سارنگظفر سریش والامعروف عالم دینمہاوکاس اگھاڑیمولانا انیس اشرفیمولانا سجاد نعمانینجیب ملانواب ملک
ShareTweetSend
Previous Post

کشمیر کےسیاحتی مقامات پر تازہ برف باری

Next Post

جھانسی میڈیکل کالج میں آگ لاپرواہی کا نتیجہ: سنجے سنگھ

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
سنجے سنگھ عام آدمی پارٹی پارلیمانی پارٹی کے صدر بن گئے

جھانسی میڈیکل کالج میں آگ لاپرواہی کا نتیجہ: سنجے سنگھ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025
امت  شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

امت شاہ اور راہل کے درمیان لوک سبھا میں بحث

دسمبر 10, 2025
قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

قومی دستکاری ایوارڈ تقسیم

دسمبر 10, 2025
ایف بی آئی پاسپورٹ چور- ٹرمپ کا سنگین الزام

ٹرمپ نے ہندوستان کو دی نئی دھمکی

دسمبر 10, 2025
کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

کچی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کا وزیر اعلیٰ کا عزم

دسمبر 10, 2025
ایران میں سونے کی چٹان دریافت

ایران میں سونے کی چٹان دریافت

دسمبر 3, 2025
آلودگی پر قابو پانے  کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

آلودگی پر قابو پانے کیلئے حکومت دہلی سنجیدہ

دسمبر 3, 2025
جشنِ ریختہ کا اسٹیج  اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

جشنِ ریختہ کا اسٹیج اردو کی محبت کی خوشبو بکھیرنے کیلئے تیار

دسمبر 3, 2025
تعلیمی اداروں کو ڈریس طے کرنے کا اختیارہے:عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ نے ریلائنس کی عر ضی خارج کی

دسمبر 2, 2025
ممتا بنرجی نے میگھالیہ میں انتخابی مہم کی شروعات کی

ایس آئی آر کے خلاف ممتا بنرجی کی پے در پے ریلیاں

دسمبر 2, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In