بدھ, جولائی 16, 2025
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

حجاب پرعدالت عظمیٰ کے دونفری ججوں کے فیصلے میں متضاد

Hindustan Express by Hindustan Express
اکتوبر 13, 2022
in خاص خبریں
0
حجاب پرعدالت عظمیٰ کے دونفری ججوں کے فیصلے میں متضاد
0
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

اب کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرعائد پابندی کا معاملہ بڑی بنچ کے سپرد ہوگا

نئی دہلی( ہندوستان ایکسپریس ویب ڈسک): سپریم کورٹ نے ریاست کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی عائد کیے جانے کے حکومتی فیصلے پر اختلافی فیصلہ سنایا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دو رکنی بینچ کے ایک جج نے پابندی کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم طالبات کی درخواستیں خارج کردی ہیں جب کہ دوسرے جج نے حکومتی فیصلے کو رد کیاہے اور طالبات کی تعلیم کو اہمیت دی ہے۔
یاد رہے کہ کرناٹک حکومت نے پری یونیورسٹی کالجز میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی عائد کردی تھی، جسے مسلم طالبات کی جانب سے کرناٹک ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں حکومت کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔جس کے بعد ہائی کورٹ کے فیصلے کو طالبات نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔
سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ کےرکن جسٹس ہیمنت گپتا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس معاملے میں بینچ میں اختلاف رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے سے متفق ہیں۔ انہوں نے اس فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواستیں خارج کر دیں۔
البتہ جسٹس سدھا نشو دھولیہ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ حجاب پہننا مسلم طالبات کی پسند کا معاملہ ہے۔یہ نہ اس سے زیادہ ہے نہ اس سے کم۔ لہٰذا اس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔انہوں نے کرناٹک حکومت کی جانب سے حجاب پر پابندی کے سلسلے میں جاری نوٹی فکیشن کو مسترد کرتے ہوئے طالبات کی تعلیم کے متاثر ہونے پر اپنی تشویش ظاہر کی۔
جسٹس سدھا نشو دھولیہ نے کہا کہ میرے ذہن میں سب سے اوپر طالبات کی تعلیم کا معاملہ ہے۔ حکومت کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندی تعلیم اور بہتر زندگی کی راہ میں حائل ہو رہی ہے۔ لہٰذا میں بہت احترام کے ساتھ اپنے فاضل دوست سے اختلاف کرتا ہوں۔ جبکہ بینچ کےدوسرے رکن جسٹس ہیمنت گپتا نے درخواستیں خارج کرنے کے ساتھ مناسب ہدایت دینے کی غرض سے اس معاملے کو چیف جسٹس یو یو للت کے سپرد کر دیا۔ ان کے بقول اب اس معاملے پر بڑا بینچ سماعت کرے گا۔ اب یہ تقریباٍٍ طئے ہے کہ اس معاملے کے لیےآئینی بینچ تشکیل دیا جائے۔
ذہن نشیں رہے کہ دو رکنی بینچ نے دس روز کی سماعت کے بعد 22 ستمبر کو اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔سماعت کے دوران مسلمانوں کی جانب سے کم از کم 21 وکلا نے بحث کی جن میں راجیو دھون، کپل سبل، سلمان خورشید، دشینت دوے، سنجے ہیگڑے اور دیو دت کامت جیسے سینئر وکلا بھی شامل تھے۔
مسلم طالبات کی درخواستوں میں پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔ انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ کے اس فیصلے کی مخالفت کی کہ حجاب اسلام کا لازمی جز نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کو مذہبی امور میں مداخلت کرنے کا حق نہیں ہے۔ اسے قرآن کی تشریح کا بھی حق نہیں ہے اور یہ معاملہ عدالت کے دائرہ کار سے باہر ہے۔ سماعت کے دوران یہ مؤقف بھی اختیار کیا گیا کہ حکومت کا فیصلہ من مانی ہے۔حکومت نے حجاب پر تو پابندی عائد کردی لیکن دیگر مذاہب کی مذہبی شناختوں جیسے کہ گھونگھٹ، پلو، چوڑی، بندی، سکھوں کی پگڑی اور کڑے وغیرہ پر کوئی پابندی عائد نہیں کی۔ وائس آف امریکہ کی خبر کے مطابق دوسری جانب ریاستی حکومت کی جانب سے سولیسیٹر جنرل تشار مہتا، ایڈیشنل سولیسیٹر جنرل کے ایم نٹراج اور کرناٹک کے ایڈووکیٹ جنرل پربھولنگا کے نواڈگی نے کرناٹک ہائی کورٹ کے فیصلے کے حق میں بحث کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حجاب کا تنازع مسلمانوں کی ایک تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے پیدا کیا تھا۔ ان کے مطابق کالجز میں یونیفارم کے نفاذ سے بنیادی حق یا کسی بھی قانونی حق کی خلاف ورزی نہیں ہوتی۔ اس بحث کے دوران یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ کیا کسی کالج انتظامیہ کی جانب سے یکسانیت کے لیے حجاب پر پابندی عائد کرنا دستور کی دفعہ 25 کی خلاف ورزی ہے؟ واضح رہے کہ بھارت کی وزارتِ داخلہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی عائد کرچکی ہے۔
عدالت میں حکومتی مؤقف پیش کرتے ہوئے تشار مہتا کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت نے کسی مذہبی معاملے کو نہیں چھیڑا ہے بلکہ نوٹی فکیشن کے ذریعے کالجز میں یکسانیت، اتحاد، مساوات اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے۔ وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال جنوری میں کرناٹک کے پری یونیورسٹی کالجز میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر تنازع پیدا ہوا تھا۔ مسلم طالبات کالجز میں حجاب پہن کر تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھیں لیکن کرناٹک حکومت نے پانچ فروری کو ایک نوٹی فکیشن جاری کرکے حجاب پہننے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

مسلم طالبات کے حجاب پہننے کی مخالفت شدت پسند ہندو تنظیموں نے کی تھی۔ ہندو طلبہ نے حجاب کی مخالفت کرتے ہوئے گلے میں زعفرانی دوشالے ڈال کر مظاہرہ کیا تھا۔

Tags: بڑی بنچتضادحجابعدالت عظمیٰ
ShareTweetSend
Previous Post

چوتھی وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی

Next Post

حجاب اسلام کا بنیادی ولازمی حصہ:مولانا ارشد مدنی

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
حجاب اسلام کا بنیادی ولازمی حصہ:مولانا ارشد مدنی

حجاب اسلام کا بنیادی ولازمی حصہ:مولانا ارشد مدنی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

الکٹورل بانڈ معاملے میں بی جے پی کے پاس جواب نہیں:اکھلیش

بی جے پی حکومت بجلی کے نظام کو خراب کررہی ہے: اکھلیش

جولائی 13, 2025
دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

دہلی میں بجلی کی تاروں کو زیر زمین کرنے کا عمل شروع

جولائی 13, 2025
غزہ  پٹی پراسرائیل کی جانب سے فضائی حملے

غزہ میں اسرائیلی درندگی، مزید 60 فلسطینی شہید

جولائی 13, 2025
صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

صدر بازار میں آگ لگی، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

جولائی 13, 2025
بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

بہار میں ووٹر لسٹ کی نظرثانی مہم کیخلاف چکہ جام آج

جولائی 13, 2025
دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

دہلی کی سڑ کوں پر 100سے زیادہ نئی’دیوی‘بسوں کی آمد

جون 27, 2025
تیسری مدت میں ہر قسم کی بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے: مودی

مودی۲ جولائی کو پانچ ممالک کے دورہ پر جائیں گے

جون 27, 2025
شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

شرومنی اکالی دل لیڈرمجیٹھیا گرفتار

جون 25, 2025
ڈونلڈ ٹرمپ دھوکہ دہی میں ملوث قرار

ایران سے اسرائیل کو بڑی مار پڑی: صدرِ امریکہ

جون 27, 2025
کسانوں کے بقایہ جات کی پوری ادائیگی کرائے گی حکومت :یوگی

‘سیکولر’و’سوشلسٹ’ الفاظ سے یوگی کو دقـت

جون 25, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مدھیہ پردیش مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In