اتوار, جنوری 4, 2026
  • Login
Hindustan Express
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper
No Result
View All Result
Hindustan Express
Epaper
No Result
View All Result
Home أخبار خاص خبریں

ملک امن واتحاداوربھائی چارہ کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا:مولانا ارشدمدنی

Hindustan Express by Hindustan Express
اگست 5, 2023
in خاص خبریں
0
ہمارااعتراض سرکارکی نیت پر ہے ، سرورے پر نہیں:مولاناا رشدمدنی
0
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

نئی دہلی: جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولاناارشدمدنی نے اپنے ایک تازہ بیان میں کہاہے کہ جمعیۃعلماء ہندکا جونمائندہ وفدفساداورمتاثرہ علاقوں کاجائزہ لینے کے لئے نوح، میوات اوراطراف کے علاقوں کے دورہ پرگیاتھا اس نے لوٹ کر جو رپورٹ دی ہیں وہ انتہائی روح فرساہے، اوریہ بات بالکل آئینہ کی طرح صاف ہوکر سامنے آگئی کہ یہ فسادمنصوبہ بند تھا اس میں پولس اورانتظامیہ کارول مشکوک رہاہے جس کے متعددویڈیووائرل ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہر فسادمیں مٹھی بھرفرقہ پرست طاقتیں اچانک نمودارہوتی ہیں اورفسادکرکے منظرسے غائب ہوجاتی ہیں، نوح واس کے اطراف میں بھی یہی ہوا، جہاں دہائیوں سے ہندواورمسلمان پیارومحبت سے رہ رہے تھے اوراب بھی رہ رہے ہیں، لیکن منظم سازش کے تحت فسادبرپاکرایا گیا اورپولس انتظامیہ کی نااہلی کے نتیجہ میں دیکھتے ہی دیکھتے ایک بھیانک شکل اختیارکرگیا، مولانا مدنی نے کہا کہ حکومت منصوبہ بند فسادکی ذمہ داری سے بچ نہیں سکتی کیونکہ امن وامان کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے، لیکن فسادات کے دوران ہر حکومت ہمیشہ امن وامان برقراررکھنے میں ناکام رہی ہے، اورہندوستان میں اس کی ایک تاریخ ہے، مولانامدنی نے کہا کہ افسوسناک حقیقت یہ ہے کہ جس منظم اندازمیں فسادبرپاکیاجاتاہے ٹھیک اسی منظم اندازمیں پہلے ہی سے مجرموں کو بچانے کی بھی تیاری کرلی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ بے گناہ کو جیل پہنچادیا جاتاہے اورآگ لگانے والے آزادرہتے ہیں،بے جاگرفتاریاں ہمیشہ کی طرح معمول بن گئی ہے جہاں بھی فسادہوتاہے یکطرفہ مسلمانوں کی اندھادھند گرفتاریاں ہوتی ہیں۔ ابھی کانوڑکے موقع پر دہرادون کے قریب رام پورمیں کایوڑیوں نے مسجد پر پتھرپھینکا،اوروہاں کھڑے ہوکراشتعال انگیزنعرہ لگائے۔ لیکن گرفتاریاں صرف مسلمانوں کی ہوئیں۔ اس طرح ہاپوڑاورمختلف جگہوں پربھی اشتعال انگیزنعروں کی وجہ سے آپس میں ٹکراؤہوالیکن گرفتاریاں صرف مسلمانوں کی ہوئیں۔ مولانا مدنی نے کہا کہ مجرم تومجرم ہے مذہب کی بنیادپر تفریق نہیں ہونی چاہئے۔ لیکن یہ ایک ٹرینڈبن گیا ہے کہ ہرفسادکے بعد جو مظلوم ہوتاہے اسے ہی ظالم اورفسادی بناکرپیش کردیاجاتاہے، نوح فسادمیں بھی اسی ٹرینڈپر عمل ہورہاہے جبکہ حقائق چیخ چیخ کربتارہے ہیں کہ اکسانے اوراشتعال انگیزنعرے ان لوگوں نے لگائے جواس یاترامیں شامل ہونے کے لئے باہر سے آئے تھے،میوات کاعلاقہ مسلم اکثریتی علاقہ ہے اورفسادکے بعد بھی وہاں کے حالات پرامن ر ہے، علاقہ کے ہندواورمسلم پہلے ہی کی طرح محبت اورخلوص کے ساتھ رہ رہے ہیں یہاں تک کہ فسادکے دوران مسلمانوں نے اپنے پڑوسی ہندوبھائیوں اوراس کی عبادت گاہوں کا تحفظ کیا مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ فسادبرپاکرنے والے کھلے عام گھوم رہے ہیں اوربے گناہ مسلمانوں کو اٹھااٹھاکر جیلوں میں ٹھونساجارہاہے یہاں تک کہ نابالغ بچوں کو بھی نہیں بخشاجارہاہے اس سے زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ خودکو سیکولرکہنے والی سیاسی پارٹیوں کے قائدین چپ ہیں اورملک کاسیکولر ودانشورطبقہ بھی پوری شدت کے ساتھ اس کے خلاف آوازنہیں اٹھارہاہے، مولانا مدنی نے کہا کہ فسادات سے کسی مخصوص فرقہ، طبقہ یا فردکا نہیں ملک کانقصان ہوتاہے، اور اس کا وقار مجروح ہوتاہے، اس حساس مسئلہ پر ارباب اقتدارکو سوچنا چاہئے لیکن افسوس سیاست داں وفرقہ پرست طاقتیں اقتدارکی کاخاطر ملکی وعوامی مسائل کی جگہ صرف اورصرف مذہب کی بنیادپر نفرت کی سیاست کررہے ہیں جو ملک کے لئے انتہائی نقصاندہ ہے، حالانکہ اس سے پہلے ملک میں الیکشن تعمیراتی پروگرام روزگاراورتعلیم کی بنیادپر لڑاجاتاتھا لیکن اب فرقہ پرست طاقتیں عوام کو مذہب کا نشہ پلا کر الیکشن صرف اورصرف فرقہ ورانہ بنیادپرلڑرہی ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ملک کے حالات مایوس کن اورخطرناک ہیں لیکن ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ امید افزابات یہ ہے کہ تمام ریشہ دوانیوں کے باوجودملک کی اکثریت فرقہ پرستی کے خلاف ہے، مولانا مدنی نے کہا کہ ملک کی جمہوری تاریخ مسلمانوں کے خون سے آلودہ ہے، اب تک بیس ہزارسے زیادہ فرقہ وارانہ فسادات ملک میں ہوچکے ہیں، ان فسادات میں مسلمانوں کا جویکطرفہ جانی ومالی نقصان ہواہے اس کاتخمینہ لگایا جانا ممکن نہیں ہے، لیکن الم ناک پہلو یہ ہے کہ فسادکے کسی بھی ایک معاملہ میں قانون وانصاف کے تقاضے کو پورانہیں کیا گیا کسی قصوروارکو سزانہیں دی گئی یہی وجہ ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ فرقہ پرستوں کے حوصلے بلند ہوتے گئے۔

Tags: اتحادبھائی چارہملکمولانا ارشدمدنی
ShareTweetSend
Previous Post

عدالتیں قانون کی خلاف ورزی کی توثیق نہیں کرسکتی ہیں: ایس ڈی پی آئی

Next Post

صحابہ ایکشن کمیٹی کی جا نب سے جلسہ شہدائے کربلا کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

Hindustan Express

Hindustan Express

Next Post
صحابہ ایکشن کمیٹی کی جا نب سے جلسہ شہدائے کربلا کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

صحابہ ایکشن کمیٹی کی جا نب سے جلسہ شہدائے کربلا کے موقع پر نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

خبریں

مرکزی الیکشن کمیشن کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ

ترنمول کانگریس کو الیکشن کمیشن کا سخت انتباہ

دسمبر 31, 2025
لالو یادو کے قریبی امیت کاتیال کو ای ڈی نے کیا گرفتار

رائے پورسمیت دس مقامات پر ای ڈی کا چھاپہ

دسمبر 31, 2025
سنجے راوت کی ضمانت منظور

سنجے راوت کو ملی بم سے اڑانے کی تحریری دھمکی

دسمبر 31, 2025
سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

سی پی آئی کا صد سالہ یومِ تاسیس

دسمبر 26, 2025
500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

500 کروڑ سے زائد کی جی ایس ٹی چوری کاانکشاف

دسمبر 26, 2025
انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی  کی رپورٹ حکومت کے سپرد

انڈیگو بحران پرتحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ حکومت کے سپرد

دسمبر 26, 2025
مودی عمان  کے اعلیٰ ترین اعزاز  سے سرفراز

مودی عمان کے اعلیٰ ترین اعزاز سے سرفراز

دسمبر 26, 2025
بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

بنگلہ دیش میں واقع ہندوستانی ویزا سینٹر عارضی طور پر بند

دسمبر 18, 2025
100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

100 نئی الیکٹرک بسیں ڈی ٹی سی کے بیڑے میں شامل

دسمبر 18, 2025
عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر  فیصلہ محفوظ

عمر خالد و دیگر کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

دسمبر 10, 2025

Categories

  • Featured
  • آئینہ شہر
  • آج کی خبریں
  • أخبار
  • اخبارجہاں
  • افکارِ جہاں
  • الیکشن
  • بزم شمال
  • بزنس
  • بہار نامہ
  • پارلیمانی خبریں
  • جرائم
  • جہانِ اردو
  • جہانِ طب
  • حادثہ
  • حقوق انسانی
  • خاص خبریں
  • خدمتِ خلق
  • خصوصی پیشکش
  • دلچسپ
  • دہلی نامہ
  • دیارِ ملت
  • دیار وطن
  • دیارِادب
  • سائنس و تحقیق
  • سیاست
  • عالم اسلام
  • عدلیہ
  • فلسطین- اسرائیل جنگ
  • فن فنکار
  • قدرت کاقہر
  • قوس قزح
  • کانفرنس
  • کشمیرنامہ
  • کھلاخط
  • کھیل ایکسپریس
  • متحرك
  • مذہبی خبریں
  • موسيقى
  • میرا کالم
  • ہمسایہ

Tags

احتجاج اسرائیل اقوام متحدہ الیکشن الیکشن کمیشن امریکہ انتخابات اپوزیشن ایران اے ایم یو بنگلہ دیش بھارتیہ جنتا پارٹی بہار بی جے پی تلنگانہ جامعہ ملیہ اسلامیہ جموں وکشمیر حماس حکومت خواتین دہلی راجستھان راہل راہل گاندھی سپریم کورٹ عام آدمی پارٹی غزہ فلسطین لوک سبھا لوک سبھا انتخابات مسلمان ممبئی مودی مہاراشٹر نیشنل کانفرنس وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پارلیمنٹ پاکستان کانگریس کرناٹک کشمیر کیجریوال ہماچل پردیش ہندوستان
  • Contact Us
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

No Result
View All Result
  • ہوم
  • دیار وطن
  • آئینہ شہر
  • اخبارجہاں
  • بزم شمال
  • فن فنکار
  • کھیل ایکسپریس
  • خصوصی پیشکش
  • افکارِ جہاں
    • میرا کالم
    • قوس قزح
    • کھلاخط
  • Epaper

Web Editor: Shahidul Islam
.Copyright © Hindustan Express Urdu Daily, Published from, Delhi, India. All rights reserved

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In